اقرا اردو ہائی سکول سالار نگرجلگاوں میں دیوالی تعطیلات کے موقع مشقی سرگرمیوں کی بک کی تقسیم


جلگاؤں (راست) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ہائی سکول س جونیئر کالج سالار نگر جلگاوں میں5 نومبر سے دیوالی تعطیلات میں طلبہ کو مصروف رکھنے کے لیے مشقی سرگرمیوں کی بک تقسیم کی گئی. سینیئر معلم عتیق عثمان شیخ، رضوان لطیف نعمان رسول خان نے اردو انگریزی و علم ریاضی کے مشقی بک ترتیب دے کر جماعت پنجم تا ہفتم کی طالبات مین تقسیم کیا گیا. اس موقع پر پرنسپل نور محمد شیخ صاحب اور ڈاکٹر انیس الدین علاؤ الدین شیخ موجود تھے. پرنسپل نور محمد شیخ صاحب نے عتیق عثمان سر، رضوان لطیف، نعمان رسول خان کو مبارکباد پیش کی. طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کی تعطیلات میں ہم سیر و تفریح، شادی بیاہ و دیگر رسم و رواج میں ضائع نہ کرتے ہوئے کچھ مہارتیں سیکھیں. اردو زبان کے علاوہ دیگر زبانوں کا علم حاصل کریں. اسپیکنگ کلاسز، ویدک میتھمیٹکس کی طرف دلچسپی لیں. دی گئی مشقی بک کو اپنے ساتھ رکھے. جہاں بھی وقت ملے وہاں پر پڑھائی، مطالعے کے لیے وقت ضرور نکالیں. چونکہ تین پرچے تعطیلات کے بعد ہونا باقی ہیں. اس کی بھی تیاری کریں. ڈاکٹر انیس الدین نے طلبہ کو خوشخطی کی طرف توجہ دلائی. کہا کہ اپنی تحریر کو درست کریں، خطابت سیکھیں، اردو کے علاوہ انگریزی اور مراٹھی کی تحریر کی بھی مشق کرے. چونکہ اج طالبات کا پہلی میقات کا آخر دن ہونے کی وجہ سے انہیں مٹھائی تقسیم کی گئی. پنجم تا ہفتوں کے طالبات کو اساتذہ نے مشقی بک تقسیم کرنے کی سرگرمی کو اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار و دیگر ممبران نے اساتذہ کی سرہانہ کی انہیں مبارکباد پیش کی.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔