منااکھیلی میں ای لائٹ جم کا شاندار افتتاح نوجوانوں میں صحت، فٹنس اور جسمانی مضبوطی کے فروغ کے لیے نئی پہل


بیدر، 11 نومبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): منااکھیلی میں 10 نومبر کی شام ای لائٹ جم (ELIGHT GYM) کا شاندار افتتاح جناب محمد غلام احمد قادری بگدلی شیرو قادری صاحب کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی جناب عبدالمنان سیٹھ صدر ضلع کانگریس،جناب تنویر احمد خان یوتھ لیڈر، جناب یوسف علی جمعدار صدر مسجد فخریہ منااکھیلی، نصیر باغبان، بلال بھائی، سہیل بھائی، بشیر بھائی اور فیروز بھائی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر امجد میاں کے کے (ASM گروپ منہلی) نے ای لائٹ جم کے شاندار آغاز پر پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ای لائٹ جم نوجوانوں میں صحت، فٹنس، جسمانی طاقت اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک اہم مرکز ثابت ہوگا۔ انہوں نے جم کی کامیابی، ترقی اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔