پروفیسر ڈاکٹر ٹی۔ کے۔ شبیر احمد صاحب کو تمل ناڈو کا انفارمیشن کمشنر مقرر کیا گیا


چنئی: چنئی کے نیو کالج کے پروفیسر ڈاکٹر جناب ٹی۔ کے۔ شبیر احمد صاحب کو تمل ناڈو کا انفارمیشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی اس اہم عہدے پر تقرری پر علمی، تعلیمی اور سماجی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پروفیسر ٹی۔ کے۔ صابر احمد صاحب کی یہ تقرری ان کی علمی قابلیت، تدریسی تجربے اور تعلیمی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
اس موقع پر ان کے احباب، شاگردوں اور خیر خواہوں نے انہیں دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داریوں کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اپنی نئی ذمہ داریاں دیانت داری، انصاف اور کامیابی کے ساتھ انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔