عزیز اللہ سرمست اور ایس بی جوشی کو کنڑارٹن ایوارڈ سے نوازا جائے گا
گلبرگہ، (مشتاق احمد وافی) 31 اکتوبر: 71ویں کرناٹک راجیہ اتسو کے موقع پر سینئر اردو صحافی عزیز اللہ سرمست اور سینئر انگریزی صحافی ایس بی جوشی کو کنڑارٹن ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جئے کنڑگاراسینے کے بانی صدر ڈاکٹر ٹی بھاسکی نے اپنے اخباری اعلامیے میں بتایا کہ یکم نومبر کو شام 5 بجے تماپوری سرکل، گلبرگہ میں منعقد ہونے والی شاندار کرناٹک راجیہ اتسو تقریب میں دونوں senior صحافیوں کو یہ اعزاز دیا جائے گا۔
اعلان کے مطابق تقریب میں ماتوشری ڈاکٹر دکشائنی ایس اپا، چیئرپرسن ایس بی تعلیمی ادارے، گلبرگہ کے وزراء، مذہبی شخصیات اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔
یہ اعزاز صحافت، معاشرتی خدمات اور ریاست کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے دیا جاتا ہے۔ عزیز اللہ سرمست کی اردو صحافت میں دیرینہ خدمات اور ایس بی جوشی کی انگریزی صحافت میں نمایاں خدمات کو اس اعزاز سے سراہا جا رہا ہے۔
عزیز اللہ سرمست صاحب اور ایس بی جوشی صاحب کو کنڑارٹن ایوارڈ پر مبارکباد!
تیری محنت کا صلہ آج رتبے میں نظر آیا،
کرناٹک کی دھرتی نے تیرے نام کو سنوارا ہے۔
یہ اعزاز صرف ایک تاج نہیں، تیری پہچان ہے،
ہر قدم پر تیری کامیابی کا اجالا ہے۔
آپ دونوں کی صحافتی خدمات کرناٹک کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ مبارک ہو!
منجانب مشتاق احمد وافی سابق ساقی
معلم کے پی یس رنگم پیٹھ تعلقہ شوراپور ضلع یادگیری
Comments
Post a Comment