کونڈا ویڈو اور گندی کوٹا سیروتفریح کے دو مراکز - تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے قابل دید مقامات - مضمون نگار - ستار فیضی کڈپوی آندھرا پردیش انڈیا


کونڈا ویڈو اور گندی کوٹا سیروتفریح کے دو مراکز - 
تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے قابل دید مقامات - 
مضمون نگار - ستار فیضی کڈپوی آندھرا پردیش انڈیا

        1. کونڈا ویڈو.......
کونڈاویڈو اہل تیلگو کی شجاعت اور بہادوری کی علامت ہے. یہ تاریخ میں متحدہ تیلگو ریاستوں کا یادگار تاریخی علاقہ ہے. 15ویں صدی میں یہ قلعہ امراوتی کا ہم عصر ہے. تیلگو کے مشہور شاعر سری نادھوڈو دیوناگری امراوتی کی بات یہیں رکھیں تو موجودہ آندھرا پردیش کی نئ راجدھانی امراوتی سے یہاں پہنچنے کےلے ایک گھنٹا کافی ہے. سطح سمندر سے 1700 فٹ بلندی پر موجود قلعہ وہی شان شوکت اور دلکشی ظاہر کرتا ہے. یہاں پہنچنے کےلے گھاٹ روڈ کی تعمیر تعجب اور حیرت میں ڈالتی ہے. 5 کلومیٹر کی ہی مسافت ہونے کے باوجود تقریباً 20 ہیئرپن نینڈس سے سانپ کی چال یاد دلانے والےٹیڑے میڑے ، نشیب و فراز راستے حیرت میں ڈالتے ہیں. یہ سیروتفریح کےلے قابل دید حسین نظارہ ہے جو قدر کی یاد دلاتا ہے. 
        یہ نیا تجربہ اور سفر ہمیں تاریخ و تحقیق کی طرف لے چلتے ہیں. 15ویں صدی کا یہ قلعہ 44 برجوں اور 32 کمان کے صحن ہمییں خوش آمدید کہتے ہیں. قلعہ کے اندر لکچھمی نرسمہا سوامی کا مندر ہے. اس قدیم تاریخی سنگ تراشی کے نادر نمونے ہمیں اپنی طرف راغب کرتےہیں. وہاں اس وقت کے اناج کے گودام، گھوڑوں کے استمبل ہمیں ماضی کی تاریخ میں لے چلتے ہیں. یہاں کے تین تالابوں میں ایک میں بوٹنگ کیا کنگ کا اہتمام بھی ہے. 
کیسے پہنچنا ہے؟ 
    گنٹور سے 27 امراوتی سے 50 کلومیٹر کی دوری پر یہ قلعہ واقع ہے تلنگانہ سے جانے والوں کےلے نرساراؤ پیٹا سے فرنگی پورم کے راستے سےڈیڑھ گھنٹے میں پہنچ پائیں گے. 
2.گنڈی کوٹا............ 
گنڈی کوٹا ریاست آندھرا پردیش ضلع کڈپہ جمالا مڈوگو کے قریب ہے جو قدرت کا شاہکار اور بےمثال تخلیق ہے. انسانوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہے. یہ گرانڈ کیا نیان آف انڈیا کے نام سے مشہور ہے. گنڈی کوٹا پینا ندی اور چتراوتی ندی کو ضم کرکے یراملا پہاڑی سلسلے کے دامن میں بہنے کی وجہ سے بہت بڑی گھائی قدرتی طور پر قائم ہوگئ ہے. دو پہاڑوں کے درمیان اس ندی کا بہنا ہی قدرتی تخلیق کی خوبصورتی ہے. اس درمیان یہاں چند تیلگو تامل فلموں کی شوٹنگس بھی ہوچکی ہیں. تاریخ میں دل چسپی رکھنے والوں کے لیے یہ ایک معلومات کا بھر پور خزانہ ہے. 12ویں صدی کے تیلگو جوڈا راجوؤں کی بنیاد چہی یہاں کا مضبوط اور شاندار قلعہ ہےجو وجئے نگر کے راجوؤں کی دراویڈا تعمیری طرز اور جمعہ مسجد انڈو فارسانک طرز کی تعمیرات اور نوجوانوں کےلے راک کلائیمبنگ، ٹراکنگ، بچوں کےلے بوٹنگ کرسکتے ہیں. یہاں کی کھائی سے غروب کے وقت کا منظر دیکھنے لائق ہوتا ہے. آسمان پر تاروں کو دیکھنے کے لیے پہاڑ پر رہنے کے لیے چند پرائیویٹ ادارے ٹینٹس قائم کر رکھے ہیں. 
کیسے پہنچے........... 
آندھرا پردیش، تلنگانہ ریاستوں سے آنے والے ضلع کڈپہ کے جملا مڈوگو پہنچنا ہے. وہاں سے 15 کلومیٹر کی دوری پر گنڈی کوٹا ہے. فرصت ہے شوق ہے تو ضرور دیکھیں. قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہیں.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔