والدین سے حسن سلوک اللہ و رسول کی خوشنودی کا ضامن تارکین۔ وطن کے ضعیف والدین، بزرگو رشتہ داروں کی طبی نگہداشت کے لئے ویسٹرن ہاسپٹل کے (او۔ایف۔سی) کارڈ کی اجرائی۔ اظہرالدین، محمد علی شبیر اور افتخار شریف کا خطاب

۔ 
کے این واصف : تلنگانہ کے وزیر اقلیتی بہبود وانٹرپرائزس جناب محمد اظہرالدین نے کہا کہ والدین اور خاندان کے بزرگوں کی دیکھ بھال ان کی طبی نگہداشت عبادت ہے۔ جو اپنے بڑوں کا خیال نہیں رکھتے ان سے زیادہ بدنصیب اور کوئی نہیں۔ والدین اور خاندان کے بزرگوں کے علاوہ سماج کے معمر افراد کے ساتھ حسن سلوک کرنے والوں کے لئے اللہ کی مدد حاصل رہتی ہے۔ محمداظہرالدین جمعرار کی شام ویسٹرن ہاسپٹل ریڈ ہلز میں “اوورسیز فیملی کیئر کارڈس” OFC کی اجرائی انجام دینے کے بعد مخاطب تھے۔ جناب محمد علی شبیر مشیر برائے ایس سی ایس ٹی مائناریٹیز حکومت تلنگانہ اور جناب افتخار شریف فرسٹ اوورسیز سٹیزن نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ڈاکٹر مصطفےٰ فیصل نیوروسرجن، ڈاکٹر محمد اکٹر گیسٹرانٹرولوجسٹ، ڈاکٹر ایم اے متین ریڈیالوجسٹ، ڈاکٹر سارنگ، ڈاکٹر سید شاہ حسینی طبیب عام اور ڈاکٹر محمد افتخار الدین سکریٹری میسکو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر حسینی نے خیر مقدم کیا۔محمداظہرالدین نے اس بات پر مسرت اور طمانیت کاا ظہار کیا کہ این آر آئیز کے والدین اور خاندان کے بزرگوں کی طبی نگہداشت کے لئے OFC کو متعارف کیا گیا ہے۔ تارکین وطن اپنے وطن سے ہزاروں میل دور رہتے ہیں، ان کے پاس دولت ہے مگر اپنے والدین اور خاندان کے بزرگوں کی دیکھ بھال کے لئے وقت نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں رہنے والے معمر حضرات کو کئی مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ ایمرجنسی حالات میں انہیں ہاسپٹل پہنچانے والے یا بروقت طبی امداد پہنچانے والوں کی کمی رہتی ہے۔ OFC کی بدولت یہ مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے ہاسپٹل انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی اور مشورہ دیا کہ وہ امریکہ اور دوسرے ممالک میں بھی OFC کو متعارف کرنے کے لئے وہاں پر تقاریب کا اہتمام کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ این آر آئیز اپنے ارکان خاندان کی ہزاروں میل دور رہ کر بھی دیکھ بھال کرسکیں۔ جناب محمد علی شبیر نے ویسٹرن ہاسپٹل کی جانب سے OFC کارڈ کی اجرائی کوایک منفرد تجربہ، ایک نئی جدت قرار دیا اور اس کی عالمی سطح پر تشہیر کے ساتھ ساتھ عوامی شعور میں اس سے متعلق بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یاددلایا کہ برسوں پہلے پاکستان کی ایک کمسن لڑکی کی حیدرآباد میں کامیابی کے ساتھ اوپن ہارٹ سرجری کی گئی تھی‘ جس سے حیدرآباد کے ڈاکٹرس اور یہاں کی طبی سہولتوں کے معیار کا اندازہ کیا جاسکتاہے۔جناب افتخار شریف نے اوورسیز انڈین کی حیثیت سے اس نیک کاز کے لئے ممکنہ تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ویسٹرن ہاسپٹل کے OFC کی بدولت اولڈ ایج ہوم، ہوم کیئرجیسی سہولتیں مہیا کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ کے 50فیصد ڈاکٹرس کا تعلق ہندوستان سے ہے اور ان میں سے بیشتر حیدرآبادی ہیں۔انہوں نے اضلاع اور دیہی علاقوں میں بھی طبی خدمات فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔ قبل ازیں ہاسپٹل انتظامیہ نے OFC سے متعلق بتایا کہ کارڈ ہولڈرس کو گھر بیٹھے بھی طبی سہولتیں فراہم کی جاسکتی ہیں اور انہیں بعض ناگزیر حالات میں ہاسپٹل لانے کی انتظامات بھی کئے جاسکتے ہے۔تارکین وطن کے حیدرآباد میں مقیم بزرگ والدین و عزیز و اقارب کے مکمل دیکھ بھال ذمہ داری ہاسپٹل انتظامیہ نے لی ہے۔ قبل ازیں جناب معراج،مس ماریہ اور مس سمیرا نے بھی خطاب کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔