ایرنڈول اردو کیندر کا تعلیمی سیمینار خوشگوار ماحول میں مکمل


 ایرنڈول (نامہ نگار)ایرنڈول اردو کیندر کی تمام اردو اسکولوں کا ہر مہینے تعلیمی سیمینار ہوتاہے جس میں مختلف موضوعات پر ماہرین رہنمائی کرتے ہیں 26 نومبر 2026 کا تعلیمی سیمینار ایرنڈول تعلقہ کے ناظم اعلیٰ جناب عبدالرزاق سر کی صدارت میں لیا گیا اس سیمینار میں جناب حسن سر نے تمام اساتذہ کو ساتھ لے کر ایک تعلیمی سرگرمی لی جو تدریسی عمل کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوی سب نے اس بات کو سراہا عرفان خان سر نے نیپون بھارت ابھیان کے بارے میں تفصیلی معلومات پیش کی کبڑے سر نے اسکالرشپ امتحان کے بارے میں تفصیلی معلومات دی اور تمام اساتذہ سے کہا کہ اردو اسکول کے زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکالرشپ امتحان میں شریک کیجیے اس سیمینار میں تعلقہ کے ناظم اعلیٰ جناب عبدالرزاق سر نے اپنے شاعرانہ انداز میں اپنی بات کی شروعات کی اور بڑے ہی اچھے انداز میں تمام اساتذہ کی رہنمائی فرمائیں سبھی حاضرین نے انھیں سراہا یہ سیمینار کاسودہ کی گرلز نمبر 2 اس اسکول کی طرف سے لیا گیا یوسف آزاد سر نورالدین سر رؤف سر زبیر سر ناصر سر نے اپنی محنتوں سے سیمینار کو کامیاب بنایا اس سیمینار کی سب سے خصوصی بات یہ رہی کے اتنے بڑے سیمینار کی نظامت اسکول کی ہونہار طالبہ تسمیہ ظہور علی سید نے کی تمامی حاضرین نے بچی کو نقد انعام اور دعاؤں سے نوازا کل ملا کر تعلیمی سیمینار کامیاب رہا نورالدین سر نے رسم شکریہ ادا کیا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔