حمد - ازقلم : اسانغنی مشتاق رفیقیؔ، ٹمل ناڈو


حمد - 
ازقلم: اسانغنی مشتاق رفیقیؔ، ٹمل ناڈو 

تری یاد ہی مری ڈھرکنیں ترا شوق ہی مری زندگی
تجھے سوچنا تجھے ڈھونڈنا تری فکر ہی مری بندگی

ترے نام سے مری عافیت، تری ذات سے مری آشتی
مری ہر طلب، مری ہر دعا ترے دم سے ہے مری ہر خوشی

میں ہوں عکس تو مرا آئینہ، میں ہوں قلب تو مری ڈھرکنیں
مری سانس سانس میں تو ہی تو، میں ہوں عقل تو مری آگہی

تو جلال ہے، تو جمال ہے، تو وجود ہے، تو خیال ہے
تو ہی صبح ہے تو ہی رات ہی تو ہی تیرگی تو ہی روشنی

تری جستجو، مری سانس ہے تری آرزو مری آس ہے
تو جو مل گیا تو کرم ترا، جو نہیں ملا تو رضا تری

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔