جلگاؤں: بچوں میں تعلیمی انقلاب کی تقسیم


جلگاؤں(ریحان کریمی کے ذریعے) تعلیمی انقلاب کی دن بہ دن بڑھتی مقبولیت و اہمیت کو دیکھتے ہوئے اس معلوماتی و تحریکی اخبار کو گھر گھر پہچانے کا بیڑہ یہاں اُردو عمل کمیٹی کے ذمہ داران نے اٹھایا ہے۔اس سلسلہ کی اولین کڑی کے طور پر تنظیم کے ذمہ دار فاروق حنیف قادری نے تعلیمی انقلاب کی 100 کا پیاں مرد و خواتین کے ہمراہ بچوں میں مفت تقسیم کیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بزرگ خواتین و حضرات کے ہاتھوں میں اخبار کی کاپی آتے ہی وہ اس کی ورق گردانی میں منہمک ہوگئے۔ بچے بھی تعلیمی انقلاب کو ہاتھوں میں تھامے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ اُردو عمل کمیٹی کے رابطہ کار مشتاق کریمی نے کہا کہ ہم دکانداروں سے گزارش کریں گے کہ وہ اُردو میں بھی اپنی دکانوں کے نام سائن بورڈ پر تحریر کروائیں۔ اخبار کے تقسیم کاروں میں فاروق قادری کے ہمراہ توصیف کاکر ، انیس خان اور کلیم شیخ وغیرہ شامل تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔