ظہیرآباد میں سالار ملت ماڈل پیپر کی تقسیم، طلباء میں خوشی کی لہر
ظہیرآباد 3/ نومبر(نمائندہ) مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی غریب و مستحق طلباء کے لیے سالار ملت ماڈل پیپر سیریز جماعت دہم 2027 مفت تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر AIMIM قائدین نے ایک باپردہ طالبہ کو اپنے ہاتھوں سے ماڈل پیپر پیش کیا۔ تقریب میں موجود تمام قائدین نے طلباء کو محنت سے پڑھنے اور اعلیٰ نمبروں سے کامیاب ہونے کی تلقین کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی قیادت میں تعلیم کو عام کرنا ہی اصل مقصد ہے، اسی لیے یہ ماڈل پیپر پورے تلنگانہ میں مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس
پروگرام میں مقامی صدر، کارکنان اور اسکول اسٹاف موجود تھے۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment