مولانا ابوالکلام آزاد ٹیلنٹ ایوارڈ کے لیے درخواستیں طلب
بیدر، 18 نومبر (نامہ نگار محمد عبدالصمد): سال 2026-27 کے لیے ایس ایس ایل سی اور دوسری پی یو سی میں پہلی ہی کوشش میں 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے اقلیتی طلباء کو ’’مولانا ابوالکلام آزاد ٹیلنٹ ایوارڈ‘‘ دینے کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ اطلاع ضلع اقلیتی بہبود محکمہ کے ضلع افسر بلیراما کے نے دی۔ اس اسکیم کے تحت مسلم، عیسائی، جین، بدھ، سکھ اور پارسی اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلباء کو ایس ایس ایل سی میں کامیابی پر 10 ہزار روپے اور دوسری پی یو سی میں کامیابی پر 15 ہزار روپے کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ اہل طلباء مقررہ دستاویزات کے ساتھ ویب سائٹ dom.karnataka.gov.in/bidar/public کے ذریعے 5 دسمبر 2026 تک آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ آن لائن درخواست مکمل کرنے کے بعد متعلقہ کالج کے پرنسپل سے اس کی تصدیق کروانا ضروری ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لیے ضلع پنچایت بیدر کے ضلع اقلیتی بہبود محکمہ، مولانا آزاد بھون، گرو نانک زیرا سے چک پیٹ رنگ روڈ، بیدر، پن کوڈ 585403 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Comments
Post a Comment