ایم ایس لطیفی 40-2027 انٹرنس ٹیسٹ کے لیے 22 نومبر کو ظہیرآباد میں امتحانی مرکز قائم ہوگا، 12 کروڑ روپے کے اسکالرشپ فنڈ سے استفادہ کا موقع


ظہیرآباد17/نومبر ( نمائندہ۔جی۔یم) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی حیدرآباد کی جانب سے دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے روشن مستقبل اور اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے ایم ایس لطیفی 40-2027 انٹرنس ٹیسٹ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس امتحان کے لیے ظہیرآباد میں حراء فاؤنڈیشن اسکول، ایس بی ایچ کالونی کو امتحانی مرکز مقرر کیا گیا ہے، جہاں 22 نومبر 2026 بروز اتوار امتحان منعقد ہوگا۔
اس پروگرام کے تحت NEET، IIT-JEE، CLAT اور CA Foundation جیسے اہم مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے منتخب طلبہ کو اسکالرشپ اور مربوط کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نے مجموعی طور پر 12 کروڑ روپے کا اسکالرشپ فنڈ مختص کیا ہے، جبکہ ہر کورس کے لیے 40 نشستیں رکھی گئی ہیں۔ منتخب طلبہ کے لیے رہائشی اور غیر رہائشی دونوں طرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس پروگرام کے تحت طلبہ کو 6 لاکھ روپے تک اسکالرشپ حاصل کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔
اس امتحان میں ضلع سنگاریڈی کے تمام دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات شرکت کرسکتے ہیں۔ سرکاری و خانگی اسکولوں، اسٹیٹ اور سینٹرل سلیبس، اردو اور انگریزی میڈیم سمیت تمام تعلیمی نظاموں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے کسی مخصوص اسکول یا میڈیم کی پابندی نہیں ہے۔
امتحان میں شرکت کے خواہش مند طلبہ آن لائن رجسٹریشن کروائیں۔ رجسٹریشن فیس صرف 100 روپے مقرر کی گئی ہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 نومبر 2026 ہے۔ رجسٹریشن کے لیے درج ذیل ویب سائٹ سے استفادہ کیا جاسکتا ہے:
https://www.msexamportal.com/MSLateefi-40-2027/register
آن لائن رجسٹریشن کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی دشواری یا معلومات کے لیے طلبہ و سرپرست تعلیمی اوقات کے دوران حراء فاؤنڈیشن اسکول، ایس بی ایچ کالونی ظہیرآباد پہنچ کر انتظامیہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔اس ضمن میں 
والدین، سرپرستوں اور اسکول انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ اس اہم تعلیمی موقع کی اطلاع زیادہ سے زیادہ طلبہ تک پہنچائیں، تاکہ ضلع سنگاریڈی کے باصلاحیت طلبہ اعلیٰ تعلیم اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے دستیاب اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔