پانگل اسکول اور جونیئر کالیج سینٹر پر رحمانی- اے۔ایم۔پی30، اور لطیفی -40 کے انٹرنس کے لیے امتحانی مرکز : طلباء کو جی، نیٹ، جیسے امتحانات کی مفت تیاری کے لیے 20 کروڑ، 12 کروڑ روپے کے اسکالرشپ فنڈ سے استفادہ کا موقع
شولاپور: (17/نومبر) ہر سال کی طرح امسال بھی، ایچ ایس سی کے بعد JEE، NEET جیسے مقابلہ جاتی امتحانات کی مفت تیاری کے لیے *"رحمانی-30"، 'ایسوسیشن فار مسلم پروفیشنلز اور "لطیفی-40" ان مشہور تنظیموں کی جانب سے، رحمانی فاؤنڈیشن، اے ایم پی اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی حیدرآباد* کی جانب سے دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے روشن مستقبل اور اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے انٹرنس ٹیسٹس منعقد کیے جاتھے ہیں۔ ان امتحانات کے لیے اب "شہر شولاپور کے مشہور اور تاریخی تعلیمی ادارہ *" ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور* کو امتحانی مرکز مقرر کیا گیا ہے، نومبر اور دسمبر میں یہ انٹرنس امتحانات منعقد ہوں گے۔
اِن پروگراموں کے تحت NEET، IIT-JEE، CLAT اور CA Foundation جیسے اہم مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے منتخب طلبہ کو اسکالرشپ اور مربوط کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں رحمانی- 30، اے ایم پی اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نے مجموعی طور پر 32 کروڑ روپے کا اسکالرشپ فنڈ مختص کیا ہے، جبکہ ہر کورس کے لیےبالترتیب 30 اور 40 نشستیں رکھی گئی ہیں۔ ان امتحانات کے ذریعے منتخب طلبہ کے لیے رہائشی اور غیر رہائشی دونوں طرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس پروگرام کے تحت طلبہ کو 6 لاکھ روپے تک اسکالرشپ حاصل کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔
اس امتحان میں ضلع شولاپور میں زیر تعلیم دسویں جماعت کے تمام طلبہ و طالبات شرکت کرسکتے ہیں۔ سرکاری و خانگی اسکولوں، اسٹیٹ اور سینٹرل سلیبس، اردو اور انگریزی میڈیم سمیت تمام تعلیمی نظاموں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے کسی مخصوص اسکول یا میڈیم کی پابندی نہیں ہے۔
ان امتحانات میں شرکت کے خواہش مند طلبہ آن لائن رجسٹریشن کروائیں۔ رجسٹریشن کے لیے درج ذیل ویب سائٹس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے:
1۔ www.rahmanimission.org
2۔https://www.msexamportal.com/MSLateefi-40-2027/register
3۔www.tinyurl.com/AMPWorldApp
آن لائن رجسٹریشن کے سلسلے میں طالب علموں، والدین، سرپرستوں اور اسکول انتظامیہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ اِن اہم تعلیمی مواقع کی اطلاع زیادہ سے زیادہ طلبہ تک پہنچائیں، تاکہ ضلع کے باصلاحیت طلبہ اعلیٰ تعلیم اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے دستیاب اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
Comments
Post a Comment