ملک کے ہزاروں اردو طلبہ این سی سی سے محروم - نومبر این۔سی۔سی۔ ڈے۔ 22۔ - مضمون نگار....... ستارفیضی کڈپہ آندھرا پردیش انڈیا


ملک کے ہزاروں اردو طلبہ این سی سی سے محروم - نومبر این۔سی۔سی۔ ڈے۔ 22۔ -  
مضمون نگار.......  ستارفیضی کڈپہ آندھرا پردیش انڈیا

         ہندوستان بھر کے تقریباً اردو اسکولوں میں NCC, اسکاؤٹ، گائیڈس کا نام ونشان تک نہیں ہے. ہزاروں اردو طلبہ ین سی سی سے محروم ہیں. اساتذہ کی انجمنیں، اسکول مینیجمینٹ کمیٹیاں، اور والدین اپنی توجہ مرکوز کریں تو اردو طلبہ وطالبات کا بہت فائدہ ہوگا ورنہ نقصان ہوگا. اردو سرکاری مدارس میں نیشنل کیاڈیت کارپس، اسکاؤٹ اینڈ گائیڈس کی اہمیت وافادیت کو جانیں اور دوسروں کو بھی وضاحت کریں. ان کے اسناد اعلیٰ تعلیم کےلے ، ملازمتوں کےلے مستقبل میں کام آتی ہیں. اسی طرح ہائی اسکول سطح پر اسپورٹس کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے. یہ ادارے حب الوطنی اور نظم وضبط کےلے بہترین علامات سمجھے جاتے ہیں.اہم بات یہ ہے کہ ان سے اتحاد، نظم وضبط، امداد باہمی، امن وامان، بھائی چارگی، ہمدردی کے جذبات فروغ
پاتے ہیں. اردو سرکاری مدارس کے صدر مدرسین اور بچوں کے والدین ان کی اہمیت وافادیت کو محسوس کریں. 
        ملک کا مستقبل ذمہ دار طلبہ کے کاندھوں پر ہے . قوم کمرہ جماعت میں ہی تعمیر ہوتی ہے. اردو ہائی اسکولوں اور اردو کالجوں میں NCC میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بہترین موقع ملتا ہے. ان اداروں میں ملک کی ترقی وتحفظ کی تربیت دی جاتی ہے. مسلم اقلیت میں تعلیمی بیداری، خواندگی میں اضافہ اور اعلیٰ تعلیمی ترقی ہو وہ ہر میدان میں آگے رہیں.ملک بھر میں اردو ہائی اسکولوں اور کالجوں میں طلبہ، ہزاروں کی تعداد میں زیر تعلیم ہیں. ان کے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے نہ صرف نصابی کاروائیاں کافی نہیں ہیں بلکہ غیر نصابی مشاغل پر بھی خاص توجہ دینا لازمی ہے. چند اردو مدارس میں نہ تو گھیل کود کی طرف توجہ دی جارہی ہے نہ طلبہ مقابلوں میں حصّہ لیتے ہیں نہ NCC اور نہ ہی تعلیمی تفریح سفر پر لےجاتے ہیں. اردو سرکاری مدارس میں بہت ساری تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے. مندرجہ بالا اداروں کے قیام وعمل کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی ہے. ان کی وجہ سے طلبہ میں جسمانی ورزش کے ساتھ ساتھ ماحول کی حفاظت اور قائدانہ صلاحیتیں ابھر سکتی ہے. بچپن ہی میں بہادری اور دلیری کے مظاہرے کرنے کے موقعے میسر آتے ہیں. 
   نیشنل کیاڈیٹ کارپس اور اسپورٹس کی اسناد حاصل کرنے والوں کو ریاستی و مرکزی حکومتیں اعلیٰ تعلیم میں اور ملازمتوں میں علیحدہ کوٹا یا ریزرویشن میں رعایتی نشانات دئے جاتے ہیں. سماجی فلاح و بہبود کے اداروں میں اچھی تربیت دی جاتی ہے. جس سے طلبہ اچھے شہری بن کر نکلتے ہیں. ٹروفک کنٹرول، خون کا عطیہ، مصیبت زدوں کی امداد، قدرتی سانحات جیسے طوفان، زلزلے وغیرہ کے لئے فنڈ جمع کرنے کے عمل میں NCC کی تربیت یافتہ طلبہ سر فہرست رہتے ہیں. ین سی سی اور اسکاؤٹ، گائیڈس اور اسپورٹس کے ذریعے طلبہ میں خود اعتمادی، حب الوطنی عزم و حوصلے کے جذبات پیدا ہوتے ہیں. ان کے کیامپوں میں خصوصی تربیت دی جاتی ہے. 
  ین سی سی میں تربیت پانے والی عظیم شخصیات میں کرن بیڈی، جسونت سنگ، ششماسوراج یم یس گل، مرارجی دیسائی، راج شیکھیر ریڈی وغیرہ ہیں. 
راقم الحروف کی خواہش اور تڑپ ہے کہ اردو طلبہ معیاری تعلیم حاصل کریں. ین سی سی، اسکاؤت اور اسپورٹس میں ضرور داخلہ لیی تاکہ مستقبل روشن ہو.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔