تبصرہ بر کتاب مفتی صدرالدین آزردہ - ( مؤلف : مولانا عبد الرحمن پرواز اصلاحی،کل صفحات 220 تقريبأ، ابواب 13،)۔ - ازقلم : افضال احمد ملّی، پوار واڑی مالیگاؤں ضلع ناسک


تبصرہ بر کتاب مفتی صدرالدین آزردہ - 
( مؤلف : مولانا عبد الرحمن پرواز اصلاحی،
کل صفحات 220 تقريبأ، ابواب 13،)
ازقلم : افضال احمد ملّی، پوار واڑی مالیگاؤں ضلع ناسک

   یہ ایک حقیقت ہے کہ کسی شخصیت کی عظمت کا معیار اس کی شہرت، مقبولیت اور ناموری نہیں، بلکہ اس کی علمی و عملی خدمات، دینی جدوجہد، اخلاق و کردار اور اس کے چھوڑے ہوئے نقوش ہوتے ہیں۔ بسا اوقات ایسے گراں قدر اہلِ علم ہماری نگاہوں سے اوجھل رہ جاتے ہیں جن کی خدمات کا دائرہ بہت وسیع اور جن کی زندگی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہوتی ہے۔
زیرِ تبصرہ کتاب بھی ایک ایسی ہی قابلِ قدر علمی و دینی شخصیت کے حالاتِ زندگی، علمی سفر، دینی خدمات، پر مشتمل ہے جن کی دینی و ملّی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے. 
( یہ ماہ اکتوبر 2026 میں مطالعہ سے گزری) 

    مفتی صدرالدین آزردہ رح کی ولادت 1779ء اور وفات 1868 ء میں ہوئی،
آپ عہد غالب کی اہم اور معزز ترین شخصیات میں سے تھے، مسلم دور حکومت میں مسند افتاء کو اور برطانوی دور اقتدار میں صدر الصدور کے عہدے کو زینت بخشی، 
( کتاب کے مقدمے سے ماخوذ)
   مصنف نے مقدمہ میں آپ کی صفات کو بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ " آپ عالم باعمل ہی نہیں بلکہ فقیہ بے مثل تھے، صرف و نحو، منطق و فلسفہ، ریاضت و اقلیدس، معانی و بیان، ادب و انشاء، فقہ و حدیث ،اور تفسیر و اصول میں نادر زمانہ تھے،" 
( ص 09)
آپ نہ صرف علوم اسلامیہ میں دستگاہ کامل رکھتے تھے، بلکہ شعر و سخن میں بھی اپنے معاصرین میں ممتاز تھے، چنانچہ عربی فارسی اور اردو تینوں زبان میں آپ کے اشعار موجود جنہیں کتاب کے اشعار والے باب میں دیکھا جا سکتا ہے، 

     باب 9 کے ذیل میں آپ کے ممتاز تلامذہ کی ایک طویل فہرست پیش کی گئی جن میں سے چند یہ ہیں، شیخ الہند رحمہ اللہ کے والد مولانا ذوالفقار علی دیوبندی،
نواب صدیق حسن خان،
اور مولانا ابو الکلام آزاد کے والد مولانا خیرالدین صاحب،
آپ کی تصنیفات کا تذکرہ کرتے ہوئے مصنف لکھتے ہیں کہ " مفتی صاحب درس و تدریس اور طالبان علم و فن کو بلا معاوضہ فیض پہنچانے میں اتنے مشغول رہیں کہ باقاعدہ طور پر تصنیفی کاموں کیلئے وقت نہیں نکال سکے، پھر بھی جب موقع ملا تو ان کے قلم نے کوتاہی نہیں کی یہ الگ بات ہے کہ ان کے تصنیفی کارنامے باقی نہیں رہے،
1857 کے ہنگامے میں ان کی قلمی یادگاریں ضائع ہوگئیں، تلاش و تحقيق کے بعد مؤلف نے ان کی بعض تصانیف کا تذکرہ و تعارف اس کتاب میں پیش کیا ہے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔