ہیں مفرد رفیع بھنڈاری (سینئر صحافی رفیع بھنڈاری صاحب کو قومی یوم تعلیم 2026ء کی سرکاری ریاستی تہنیت ملنے پر) - میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک


ہیں مفرد رفیع بھنڈاری 
(سینئر صحافی رفیع بھنڈاری صاحب کو قومی یوم تعلیم 2026ء کی سرکاری ریاستی تہنیت ملنے پر) - 
میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک 

عشق سرحد رفیع بھنڈاری 
دل کے معبد رفیع بھنڈاری 

میر ِ مسند، رفیع بھنڈاری 
جیسے سرمد رفیع بھنڈاری 

چاہتے ہیں تمہیں مگر لاریب 
آقا احمد  ﷺ، رفیع بھنڈاری 

اپنے مقصد پہ چھائے رہتے ہیں 
بن کے برگد رفیع بھنڈاری 

ہے صحافت سے عشق کی حدتک 
پیار بے حد رفیع بھنڈاری 

کوئی ان سا کہاں ملے گا ہمیں 
ہیں مفرد، رفیع بھنڈاری 

چاہنے والے نے کہاکھل کر 
اپنا مقصد رفیع بھنڈاری

ہیں یہ کنڑزبان سے واقف 
اردوسرحد،رفیع بھنڈاری

آپ کی قدر کرتے ہیں سب لو گ
میرؔازحد، رفیع بھنڈاری

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔