سرکاری اردو لوورپرائمری اسکول مرکھل میں پرتیبھا کارنجی و کلااُتسو سال 2026-27کاکامیاب انعقاد


 بیدر۔ 16/نومبر (پریس نوٹ) پرتیبھا کارنجی و کلااُتسو سال 2026-27 آج 16/نومبر پیر کو مرکھل دیہات کے سرکاری اردو لوور پرائمری اسکول مرکھل میں اہتمام سے منایاگیا۔ جس کاافتتاح مسجد کمیٹی صدرجناب ابراھیم صاحب نے کیا۔جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی اردوایوارڈ یافتہ ادیب اور استاد خطاط جناب محمد عبدالمقتدر تاجؔ مؤظف مدرس موجودتھے۔ ان کے علاوہ صدرمعلمین میں جنواڑہ کی نسرین فاطمہ، نوباد کے محمد احمد، مرکھل کی صدرمعلمہ اطہرافشاں، آدرش ودیالیہ کی معاون معلمہ فوزیہ جبین،ایس ڈی ایم سی اردو اسکول مرکھل کے وائس چیرمین فہمیدہ بیگم موجود تھے۔

پرتیبھا کارنجی کے تحت قرأت کلام پاک،اشلوک پڑھنے کامقابلہ، بھکتی گیت، یادداشت کامظاہرہ، قصیدے مرثیے، غزل سرائی، مٹی کے کھلونے بنانا، مصوری، سوال جواب (کوئز)، مباحثہ،تحریری مقابلہ،فینسی ڈریس، اداکاری گیت،ممکری،رنگولی، عناوین پربرجستہ تقاریر، کہانی کہنا جیسے عناوین پر شاہ گنج کلسٹر میں آنے والے سرکاری اسکول جیسے شاہ گنج اردو لوور پرائمری اسکول، ملتانی کالونی اسکول، مرکھل سرکاری اسکول، علی عنبر اسکول، چونڈ ی، علی آباد، بمپلی،یرنلی، جنواڑہ،نوآباد،آدرش ودیالیہ جنواڑہ،کے علاوہ امدادی اسکولوں میں گلشن اطفال اسکول ملتانی کالونی بیدر نے حصہ لیا۔ مختلف مقابلہ جات میں طلبہ کی پرزور شرکت رہی۔ سرکاری اسکول کے معلمین و معلمات کے علاوہ مہمانان نے منصفانہ انداز میں طلباء و طالبات کے ہنر و صلاحیتوں پرکھا۔ ظہرانہ کے بعد مختلف عناوین کے تحت اول، دوم اور سوم آنے والے طلبہ میں گولڈ، سلور،اور زنک کے میڈل اور توصیفی سند سے نوازاگیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مذکورہ افراد کے علاوہ ای سی او برائے دفترBEOجناب حیدرعلی شاکر، معروف صحافی اور اردوودکنی شاعر جناب محمدیوسف رحیم میرؔبیدری، اوریرنلی اسکول کے صدر معلم محمد مجاہد وغیرہ نے حصہ لیا۔ اس موقع پر محمدیوسف رحیم بیدری نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روزانہ اسکول آنے والے طلبہ ہی علم حاصل کرسکتے ہیں۔ اسکول سے ناغہ نہیں کرنا چاہیے۔ ہماری ترقی کا راز تعلیم میں چھپا ہے۔ اپنے اپنے والدین کی قدر کرناتمام لڑکے اور لڑکیوں کا فرض ہے۔ اپنے دادا دادی اور نانا نانی کی خدمت کریں۔ اتنا ہی نہیں ہم اپنی اطاعت کے ذریعہ اپنے رشتہ داروں مثلاً پھوپھی پھوپھا، خالہ خالو، ماما مامی اورچاچا چاچی کی نظروں میں کارآمد بننے کی کوشش کرنا چاہیے۔ جناب حیدرعلی شاکر ای سی او برائے دفتر BEOبیدر نے اپنے خطاب میں پرتیبھاکارنجی کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ دوسال سے پرتیبھاکارنجی کے ساتھ کلااتسو کو بھی جوڑ دیاگیاہے۔ اس تقریب کا مقصد یہی ہے کہ طلبہ میں موجود ٹیلنٹ کی نشاندہی کے علاوہ اس کو ضلع اور ریاستی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہو۔ حیدرعلی شاکر نے مرکھل اسکول کے علاوہ تمام اسکولوں کے اساتذہ کا بھی شکریہ اداکیا جن کی وجہ سے پرتیبھاکارنجی اور کلااتسوکی آج کی تقریب کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔ آرگنائزر شاہ گنج کلسٹر کے سی آرپی جناب عبداللہ مدثر نے پروگرام کی کارروائی موثر طورپر چلائی۔

 اور آخر میں حیدرعلی شاکر ای سی او، معروف صحافی محمدیوسف رحیم بیدری اور جناب محمد عبدالمقتدرتاج ؔ کے ہاتھوں اول، دوم اور سوم آنے والے تمام طلبہ میں توصیفی سند اور میڈل کی تقسیم عمل میں آئی۔جب کہ مرکھل اسکول کے جناب رشید الدین مددگارمعلم کی جانب سے گل اورقلم مہمانوں کوتحفے میں پیش کئے گئے۔ اظہار تشکر پر یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ جاری کرکے دی گئی ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔