امیرالنساء فاؤنڈیشن کے ادبی انعامات 2026 کا اعلان - اردو کتابوں کے مختلف اصناف میں 14 ادبی انعامات، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 28 فروری 2027


امیرالنساء فاؤنڈیشن کے ادبی انعامات 2026 کا اعلان - 
اردو کتابوں کے مختلف اصناف میں 14 ادبی انعامات، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 28 فروری 2027

صدائے مہاراشٹر
12 نومبر 2026
کڈپہ آندھراپردیش : امیرالنساء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے اردو ادب کی ترویج و اشاعت اور اہل قلم کی حوصلہ افزائی کے لیے ادبی انعامات برائے سال 2026 کا اعلان کیا گیا ہے. فاؤنڈیشن کے مطابق یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2026 کے درمیان شائع ہونے والی اردو کتابوں کو مختلف ادبی زمروں میں انعامات دئے جائیں گے. 
اس سلسلے میں مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ، علامہ اقبال ایوارڈ اور جوگندر پال ایوارڈ کے تحت مجموعی طور پر 14 انعامات مقرر کیے گئے ہیں.
مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ کے تحت نثری مطبوعات میں تحقیق و تنقید، تاریخ و ثقافت اور تراجم کے لیے ایک ایک انعام رکھا گیا ہے.علامہ اقبال ایوارڈ میں شعری مطبوعات کے تحت حمد و نعت کے لیے ایک، غزل، نظم اور دیگر شعری اصناف کے لیے دو، جبکہ ادب اطفال کے لیے ایک انعام شامل ہے.
اسی طرح جوگندر پال ایوارڈ کے تحت افسانوی ادب میں ناول، افسانہ اور ڈرامہ کے لیے دو، افسانچہ کے لیے دو اور نثری ادبِ اطفال کے لیے دو انعامات دیے جائیں گے.

فاؤنڈیشن نے ایوارڈ کے لیے بعض اہم ضوابط بھی جاری کیے ہیں. اس سے قبل کسی مخصوص زمرے میں فاؤنڈیشن کا ایوارڈ حاصل کرنے والے مصنف، مرتب یا مترجم آئندہ پانچ برس تک اسی زمرے میں دوبارہ انعام کے اہل نہیں ہوں گے.ایوارڈ کے خواہش مند اہل قلم کو آن لائن رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ 28 فروری 2027 مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد آن لائن فارم دستیاب نہیں رہے گا. رجسٹریشن کے بعد کتاب کی تین جلدیں رجسٹری پارسل یا کورئیر کے ذریعے فاؤنڈیشن کے دفتر کے پتے پر ارسال کرنا ہوں گی.کتابیں پہنچانے کی آخری تاریخ 10 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے، اس کے بعد موصول ہونے والی کتابوں پر غور نہیں کیا جائے گا. 

فاؤنڈیشن نے واضح کیا ہے کہ جمع شدہ رجسٹریشن فیس اور ارسال کردہ کتابیں واپس نہیں کی جائیں گی. نتائج کا اعلان 15 مئی 2027 کے بعد کیا جائے گا اور کامیاب امیدواروں کو واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا. 
فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک اہم ہدایت میں کہا گیا ہے کہ جن اہل قلم نے رجسٹریشن مکمل کرلی ہے، وہ اپنے بھیجے گئے بائیو ڈیٹا فارم کے ساتھ ادبی بائیو ڈیٹا اور آدھار کارڈ کی ایک نقل بھی ضرور منسلک کریں۔ ایوارڈ کی سند اور سپاس نامہ کے لیے گوگل فارم یا بائیو ڈیٹا فارم میں درج معلومات کو ہی بنیاد بنایا جائے گا، اس لیے امیدواروں سے تمام معلومات درست اور مکمل درج کرنے کی اپیل کی گئی ہے. فاؤنڈیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ایوارڈ کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی سفارش یا نتیجے کے بارے میں استفسار نہ کیا جائے. جیوری کا فیصلہ حتمی ہوگا اور نتائج میں شامل نہ ہونے والے امیدواروں سے تعاون اور فیصلے کو قبول کرنے کی توقع کی گئی ہے..اہل قلم آن لائن رجسٹریشن کے لیے فاؤنڈیشن کے گوگل فارم سے استفادہ کرسکتے ہیں، جبکہ ایوارڈ سے متعلق اطلاعات کے لیے واٹس ایپ گروپ میں بھی شامل ہوا جاسکتا ہے.

رابطہ:
چیئرمین، امیرالنساء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن
SGM Mansion, 9/735، حسینیہ مسجد روڈ، اگادی اسٹریٹ، کڈپہ–516001، آندھرا پردیش
موبائل: 7013282616
ای میل: aeawfoundation@gmail.com

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔