محفل ختمِ خواجگان 12 نومبر کو بارگاہ حضرت خواجہ سیدنا تاج الدین بابا شیر سوارؒ، بسواکلیان ضلع بیدر میں منعقد ہوگی


بیدر، 11 نومبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): بارگاہ عالیہ قطب کلیانی تاج الاولیاء حضرت خواجہ سیدنا تاج الدین بابا شیر سوارؒ، المعروف حضرت راجہ باگ سوارؒ، بسواکلیان ضلع بیدر میں 12 نومبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب محفل ختمِ خواجگان کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ یہ محفل ہر ماہ چاندنی کی پہلی جمعرات کو بعد نماز مغرب منعقد کی جاتی ہے۔ اس محفل میں نعت خوانی، میلاد خوانی، درود خوانی، حلقہ ذکر اللہ جہری اور حضرت افضل پیرؒ کے درسِ قرآن کی روشنی میں رشد و ہدایت اور ادب و تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ محفل کی سرپرستی و نگرانی تقدس مآب پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار شاہ منور چشتی نظامی شیر سواری، موروثی سجادہ نشین و متولی بارگاہ عالیہ شیر سوار، امام و خطیب مسجد درگاہ حضرت راجہ باگؒ فرمائیں گے۔ اس موقع پر آپ خطاب بھی فرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ رسول ﷺ اور عقیدت مندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محفل ختمِ خواجگان میں شرکت کرکے روحانی فیوض و برکات حاصل کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔