غزل - ازقلم : مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک


غزل - 
ازقلم : مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک

۔نظر سےدنیاکی ہمکوبچاکےدیکھ ذرا
۔بس ایک بارسہی مسکراکےدیکھ ذرا

کھلینگے پھول محبت کےتیرےآنگن میں
۔کسی کی راہ سےکانٹےہٹاکےدیکھ ذرا

ہمارے پیار کا گلشن بھی ایک جنّت ہے
۔اے جانے والےتوجنت سے آکے دیکھ ذرا

سمجھ میں آۓگاپھرنیندکیسے اڑتی ہے
۔تواپنی آنکھوں میں سپنےسجاکے دیکھ ذرا

یہ روح جھوم اٹھے گی ترےترنم سے
۔سہانی رُت ہےغزل گنگناکےدیکھ ذرا

سنیں گے تیری یہ خموشی یہ زمین والے
۔توآسماں کو سر پہ اٹھاکے دیکھ ذرا

بھلا کے شکوےگلے لوٹ آۓگی مہروؔ
۔کبھی تو پیار سے اسکو بلاکے دیکھ ذرا

مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔