نواسی اریبہ شہوار کے لئے - میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔
نواسی اریبہ شہوار کے لئے -
میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔
پیاری پیاری ہے اریبہ شہوار
ہاں نواسی ہے اریبہ شہوار
اپنے ابو کو ہمیشہ چاہے
پانی لاتی ہے اریبہ شہوار
اپنے ماموں کی ہے بھانجی لیکن
ماں کی بیٹی ہے اریبہ شہوار
یاد دادی کوکیاکرتی ہے
میری نانی ہے اریبہ شہوار
پنک جوڑے میں ہے سب کو بھائے
سب کی ڈولی ہے اریبہ شہوار
دل نہیں لگتا کبھی نانی کا
وہ نواسی ہے اریبہ شہوار
اپنی انی کی ہے پیاری گڑیا
ایسی بھانجی ہے اریبہ شہوار
اپنے ناناکے قریں رہتی ہے
ہاں دُلاری ہے اریبہ شہوار
Comments
Post a Comment