استاذ محترم شیخ عبدالستار فیضی - تہنیتی قطعات - نتیجہ فکر - یم صادق ولی صادق - (یس جی ٹی، یم پی پی یس تپی ریڈی پلی، پنڈلی مری منڈل ضلع کڈپہ)


استاذ محترم شیخ عبدالستار فیضی - 
اسٹیٹ بیسٹ ٹیچر ایوارڈی اور غوث اعظم ایوارڈی، 
بزیر اہتمام بزم زکی کڈپہ 
 مدرسہ فیضان محبوب سبحانی، نبی کوٹ کڈپہ، وقت 

تہنیتی قطعات 
نتیجہ فکر 
یم صادق ولی صادق 
یس جی ٹی، یم پی پی یس تپی ریڈی پلی، پنڈلی مری منڈل ضلع کڈپہ 

زبان شیرین و گلفشانی
کلام ہے رنگِ شادمانی
نہ کیوں کرے ناز ان پہ کڑپہ
جناب فیضی ہیں برقِ ثانی

مزاحیہ ہے مزاج انکا
ادب کی خدمت ہے کاج انکا
وہ درس و تدریس کے ہیں ماہر
ہے شاعری میں بھی راج انکا

زبانِ اردو کا ہے سپاہی
رگوں میں اردو کی ہے سیاہی
جہاں نہ سورج پہنچ سکا ہے
وہاں تلک ہے تری رسائی


رکے نہیں وہ تھکے نہیں وہ 
کسی کے آگے جھکے نہیں وہ
 مشقتوں سے نکھر گئے ہیں
مصیبتوں سے ڈرے نہیں وہ

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔