غز ل - میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک
غز ل -
میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک
جسے زندگانی ہے کہنا
خدا سے ملا نوری تحفہ
مگر یہ رہا ساتھ ایسا
جسے چوم لوں وہ صحیفہ
الف سے تو آغاز دیکھا
ہوئے ختم ی ے کہ ہمزہ
مگر سینے سے کھینچ لے دِل
بلاشک نگاہوں کا جلوہ
ریاضی کا اک مسئلہ تم
میں اُردو کے اخبار جیسا
دلوں کی یہ باتیں بھی ہیں خوب
یہ دِل میرؔ سمجھا، نہ سمجھا
Comments
Post a Comment