اِس دُنیا میں ماں باپ ھی وہ واحد شخصیات ہیں جو چاہتے ہیں اُن کی اولاد خود اُن سے بھی زیادہ کامیاب ہو کر سماج اور معاشرہ میں سر خرو ہو کر اپنا ایک مقام بنائیں اور کامیابی کی بلندی تك پہنچیں ۔


ایسا ہی ھی دل کو چھو لینے والا اک دلکش نظارہ مالیگاؤں کے اردو میڈیا سینٹر میں انجمن محبّا ن ادب کے پروگرام میں دیکھنے کو ملا ۔جہاں انصاری فیملی گروپ کے ہونہار قابل رکن ڈاکٹر ساجد نعیم کو بیسٹ ریچرسر کے ایوارڈ ملنے پر اُن کے والد گرامی انصاری احسان و رحیم صاحب کی موجودگی میں اعزاز و اکرام سے نوازہ گیا ۔شہر کے تعلیمی فیلڈ سے جڑی نامور شخصیات خیال اثر صاحب ایڈیٹر ۔صابر گوہر صحافی ۔آصف سبحانی طنز و مزاح ۔سراج دلار ڈراما نگار ۔۔عظمت اقبال گوگل ایوارڈ یافتہ افسانہ نگار و کالم نویس صاحبان نے ساجد نعیم کو مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
انصاری فیمیلی گروپ کے تمام ممبران کی جانب سے ساجد نعیم اور ان کی فیمیلی کو خوشی کےاس موقع پر مبارک باد پیش کی جاتی ھے اللہ پاک ساجد نعیم كو مزید کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین 

ذمے داران گروپ ۔شاہد ندیم ۔اعجاز احمد ۔فیصل گلیکسی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔