ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس، شولاپور کی اسلامک ایکزیبیشن مقابلے میں شاندار کامیابی


ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس، شولاپور کی اسلامک ایکزیبیشن مقابلے میں شاندار کامیابی

شولاپور : (15 اکتوبر 2026) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO) شولاپور کی جانب سے پہلی مرتبہ مذہبِ اسلام اور تاریخ اسلام پر مبنی بین مدارس اسلامک ایگزیبیشن مقابلے کا انعقاد حال ہی میں کیا گیا۔  اشفاق اللہ خان ہال میں اس میں لیے گئے اس مقابلے میں شہر کے تمام اُردُو اسکولوں نے حصہ لیا تھا۔

ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور کے طلباء و طالبات نے بھی اپنے ماڈل پیش کئے۔ اس مقابلے میں
- پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کے طالب علم عبداللہ سمیر کمشنر کے ماڈل کو دوسرا مقام حاصل ہوا۔
- جبکہ ادیبہ شبیر قریشی اور صدف محمد توحید عالم شیخ کے ماڈل کو ترغیبی انعام حاصل ہوا۔
- اس کے علاوہ نکہت حسن باغبان اور *ابوبکر رفیق دولت آباد کو شرکت کے لیے اسناد سے نوازا گیا۔

دوسرا اور چوتھا مقام حاصل کرنے والے طلباء کو مہمانوں کے ہاتھوں ایک میمنٹو، میڈل اور سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔
مدرسہ ہذا کی اس کامیابی پر پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، فوزیہ شیخ، ریاض سید، ذاکر شاہ پورے، فرزانہ نداف، ادریس پیرم پلے اور فرحت شیخ کیساتھ ساتھ جملہ اسٹاف ممبران نے کامیاب طلباء و طالبات کی پزیرائی کی اور ان طلب علموں کیساتھ ساتھ رہنما اساتذہ الطاف صدیقی، اکبر پٹھان اور دیگر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔
طلباء کو اسکول کے اساتذہ اکبر پٹھان سر، مولانا ناظم صاحب اور الطاف صدیقی کی رہنمائی حاصل رہی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔