دسہرہ کی تعطیلات کے موقع سے فائدہ اٹھا ئیں ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کے صدر محترم کی اپیل


 حیدرآباد 7/ اکتوبر (نمائندہ) حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ اس ماہ کے اوسط میں دسہرہ کی تعطیلات کے موقع پر ہم اپنے قریبی و دور کے رشتہ داروں میں ایسے بچوں اور بچیوں سے خصوصی خیر سگالی و تربیتی ملاقات کریں جو نویں جماعت سے دسویں/میٹرک تک تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ملاقات کا مقصد صرف نصیحت کرنا نہ ہو، بلکہ محبت و اپنائیت کے ساتھ ان کی روزمرہ زندگی، تعلیم، اسکول کے ماحول، دوستوں اور پیش آنے والے مسائل سے واقف ہونا بھی ہو۔خصوصاً انہیں چند باتوں کی طرف متوجہ کیا جائے- اپنے تمام اساتذہ اور ساتھی طلبہ کے ساتھ ادب، اخلاق اور حسنِ سلوک کا معاملہ کریں- اگر غیر مسلم لڑکے یا لڑکیاں ان کے دوست یا کلاس فیلو ہوں تو شرعی و اخلاقی حدود کا لحاظ رکھتے ہوئے ان کے ساتھ اچھا برتاؤ، تعاون اور خیر خواہی اختیار کریں- دوستی اور میل جول میں لڑکے لڑکوں کے ساتھ اور لڑکیاں لڑکیوں کے ساتھ مناسب تعلقات رکھیں؛ غیر ضروری اختلاط سے اجتناب کریں- اپنے کردار، سچائی، صفائی، مدد، نرم گفتگو اور اچھے اخلاق کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کا اچھا تعارف پیش کریں، تاکہ معاشرے میں موجود غلط فہمیاں، دوریاں اور نفرتیں کم کرنے کا ذریعہ بن سکیں- اسکول میں کھانے پینے کے معاملے میں بھی دوسرے مذاہب اور خاندانوں کے جذبات و حساسیت کا لحاظ رکھیں۔ خصوصاً بیف/بڑے کے گوشت پر مشتمل ٹفن اسکول لے جانے سے حتی الامکان احتیاط کریں تاکہ کسی ساتھی کی دل آزاری یا غیر ضروری اختلاف کا سبب نہ بنے۔ہماری کوشش یہ ہو کہ ہمارے بچے اپنی دینی شناخت پر قائم رہتے ہوئے تعلیم، اخلاق، رواداری، خیر خواہی اور حسنِ معاشرت کے ذریعے اپنے اسکول اور معاشرے میں اچھا کردار ادا کریں۔تعطیلات صرف آرام کا موقع نہیں، نئی نسل سے تعلق مضبوط کرنے اور ان کی صحیح رہنمائی کا بھی بہترین موقع ہیں۔ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اس موقع پر پر پور فائدہ اٹھائیں۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔