ایڈووکیٹ شہباز منیار کو ’’پرائڈ آف دی انسٹی ٹیوشن‘‘ اعزاز سے نوازا گیا


سولاپور : (اقبال باغبان) سر سید احمد خان اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں منعقدہ ’’المنائی میٹ 2026ء‘‘ میں سابق طالب علم ایڈووکیٹ شہباز منیار کو ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے اعتراف میں ’’پرائڈ آف دی انسٹی ٹیوشن‘‘ (فخر اِدارہ) کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انہیں توصیفی سند اور اعزازی مومنٹو پیش کیا گیا۔
ایڈووکیٹ شہباز منیار سولاپور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں بحیثیت وکیل خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ادارے کی جانب سے یہ اعزاز پیش کیا گیا، جو ان کی پیشہ ورانہ جدوجہد اور کامیابیوں کا اعتراف ہے۔
اس اعزاز پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ایڈووکیٹ شہباز منیار نے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے محض ایک انعام نہیں، بلکہ ان کی زندگی کا ایک یادگار اور باعثِ فخر لمحہ ہے۔ انہوں نے اس اعزاز کے لیے ادارے کی انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ اور تمام متعلقہ افراد کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے لیے اپنے تعلیمی ادارے سے وابستہ رہنا ہمیشہ باعثِ افتخار رہے گا۔
واضح رہے کہ المنائی میٹ جیسے پروگرام سابق طلبہ کو اپنے مادرِ علمی سے جوڑنے، ان کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے اور موجودہ طلبہ کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتے ہیں۔ ایڈووکیٹ شہباز منیار کو ملنے والا یہ اعزاز تعلیمی اداروں اور ان کے سابق طلبہ کے درمیان مضبوط تعلقات کی ایک عمدہ مثال ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔