آئیٹا بھساول یونٹ کا قیام، افسر سر صدر اور ناصر سر سیکریٹری منتخب - "اساتذہ کے مسائل کے حل، تعلیمی معیار کی بہتری اور جدید تدریسی رجحانات کے فروغ کے لیے تنظیمی سرگرمیوں کو وسعت دینے کا عزم".


جلگاؤں( عقیل خان بیاولی) : اردو ذریعہ تعلیم کے اساتذہ کرام کی ملک گیر رجسٹرڈ تنظیم آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) نے اپنی تنظیمی سرگرمیوں کو وسعت دیتے ہوئے بھساول میں نئے یونٹ کا قیام عمل میں لایا ہے۔ اس یونٹ کے صدر کی حیثیت سے رضا حسین پرائمری اسکول، کے افسر سر، تو سیکریٹری کی ذمہ داری بی۔ زیڈ ہائی اسکول، کے ناصر سر کو سونپی گئی۔ الحراء ہائی اسکول، کے اشفاق سر کو یونٹ کا نگراں منتخب کیا گیا۔
آئیٹا اساتذہ کرام کے مسائل کے حل کے ساتھ طلبہ کی تعلیمی ترقی، تدریس کے معیار میں بہتری اور جدید تعلیمی رجحانات کے فروغ کے لیے بھی سرگرم عمل ہے۔ اسی مقصد کے تحت تنظیم کے دائرۂ کار کو ضلع بھر میں وسعت دینے اور اساتذہ کو تعلیمی و تنظیمی سرگرمیوں سے جوڑنے کے لیے آئیٹا مہاراشٹر کے صوبائی سیکریٹری ساجد اختر عبدالرؤف کی رہنمائی میں ایک وفد نے بھساول کا دورہ کیا، جہاں شہر کے مختلف اسکولوں سے وابستہ اساتذہ کرام کی نشست منعقد ہوئی۔جس کی صدارت تنظیم کے جلگاؤں ضلع صدر جانثار اختر عبدالحمید نے کی۔ وفد میں آئیٹا جلگاؤں شہر یونٹ کے صدر زبیر شیخ موسیٰ، نائب صدر رفیق محمد خان، سیکریٹری شیخ آصف ہارون اور شیخ زیّان احمد شامل تھے۔ نشست میں موجود اساتذہ کرام نے باہمی اتفاقِ رائے سے نئے یونٹ کے عہدیداران کا انتخاب کیا۔‌اس موقع پر نومنتخب صدر افسر سر اور سیکریٹری ناصر سر کو صوبائی سیکریٹری ساجد اختر عبدالرؤف اور ضلعی صدر جانثار اختر عبدالحمید کے ہاتھوں تقرر نامے پیش کیے گئے۔ اس اقدام کو بھساول میں اساتذہ کی تنظیمی یکجہتی مضبوط بنانے اور تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔‌نشست میں رضا حسین پرائمری اسکول کے وسیم احمد، بی۔ زیڈ اردو پرائمری اسکول کے شمشیر سر اور وقار سر، ضلع پریشد اسکول، نصیرآباد کے رضا سر سمیت دیگر اساتذہ کرام موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔