دارالعلوم امام احمد رضا کے اساتذہ اور طلبہ نے مانو میں تعلیمی کورسیس سے واقفیت حاصل کی - مختلف شعبوں کا مشاہدہ -پروفیسر مصطفی علی سروری واعجاز علی قریشی نے تفصیلات سے واقف کروایا۔
حیدرآباد- 3 ستمبر (راست) "مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا دورہ کریں "پروگرام کے تحت دارالعلوم امام احمد رضا یاقوت پورہ کے طلبہ نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی گچی باؤلی کا مطالعاتی دورہ کیا مانو المنائی اسوسی ایشن کی جانب سے دینی مدارس کے طلبہ میں بھی عصری تعلیم سے واقفیت کے لیے اس مشاہدہ کا انتظام کیا گیا تھا صدر مانو المنائی اسوسی ایشن جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ کی سر کردگی میں اساتذہ اور طلبہ نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ یا پھر فارغ ہونے کے بعد ریگولر اور فاصلاتی تعلیم کس طرح حاصل کی جائے اس سے متعلق جانکاری حاصل کی پروفیسر مصطفی علی سروری نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن کی نگرانی میں مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں بہتر سے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا رہا ہےیونیورسٹی میں 132 کورسس ہیں طلباد چاہیں تو فاصلاتی تعلیم کے ذریعے بھی اپنی تعلیم مزید آگے جاری رکھ سکتے ہیں انہوں نے دینی مدارس میں پڑھنے والے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی کہ وہ دین کی تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم میں بھی آگے آئیں مسابقتی امتحانات میں حصہ لیں اور اپنی دنیا و آخرت کو بہتر سے بہتر بنائیں انہوں نے کہا کہ دین کی سوج بوجھ کے ساتھ ساتھ ہمیں عصری تعلیم پر بھی توجہ دینا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مختلف دینی مدارس میں آج کل کمپیوٹر کلاسس اور دیگر عصری کورسیس کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی گچی باؤلی حیدرآباد میں بھی مختلف کورسیس ہیں ان کورسیس سے طلبہ واقف ہو کر اپنے معلومات میں اضافہ کر سکتے ہیں صدر مانو المنائی اسوسی ایشن جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے کہا کہ دینی مدارس کے طلباء کے لیے مولانا آزاد یونیورسٹی میں فاصلاتی طرز تعلیم کی بھی سہولت ہے داخلہ حاصل کرنے کے بعد طلبہ کو اسٹیڈی مٹیریل فراہم کر دیا جاتا ہے طلبہ گھر بیٹھے مطالعہ کرتے ہوئے امتحانی تیاری کر سکتے ہیں اور امتحانات میں شریک ہو سکتے ہیں بی ایڈ اور ایم بی اے کورسس کے علاوہ یہاں پر ماسٹر ڈگری اور ڈپلومہ کورسس کی بھی سہولت ہے دینی مدارس کے فارغین کے لیے مولانا آزاد اردو یونیورسٹی ایک بہت بڑی نعمت ہے اس موقع پر احمد رضا مدرسے کے اساتذہ مولانا ہارون خان' حافظ احمد عثمانی اور حافظ ارشد جمال بھی موجود تھے
Comments
Post a Comment