حافظ محمد عبداللہ کی دختر کا عقدِ مسعود، علماء و مشائخ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات کی شرکت


بیدر، 20 اکتوبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد)مولانا حافظ محمد عبداللہ کی دخترِ عزیزہ قرۃ العین کا عقدِ مسعود عزیزم عرفان میاں، آئی ٹی آئی الیکٹریشن، فرزندِ مرحوم جناب افضل میاں صاحب، ساکن من کھیرا، تعلقہ چنگوپہ، ضلع بیدر کے ساتھ 18 اکتوبر کو کے ایس فنکشن ہال، میلور تا چدری رنگ روڈ، بیدر شریف میں بعد نمازِ عشاء انجام پایا۔ اس موقع پر دلہن کے والد حافظ محمد عبداللہ نے خطبۂ نکاح پڑھا، جبکہ مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی، صدر نائب قاضی نے ایجاب و قبول کی کارروائی انجام دی۔
تقریب میں ممتاز پیرِ طریقت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمد ادریس احمد قادری بگدلی صاحب، سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف نے خصوصی شرکت فرمائی۔ جناب رحیم الدین صاحب کی سرپرستی میں مفتی سید سراج الدین نظامی، سید معراج الدین، خواجہ میاں، عقیل احمد، مولانا محمد باسط نظامی، محمد عدنان، محمد آصف اور حافظ محمد عبداللہ کے افرادِ خاندان نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔