طالبات کو بھی مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے - "کے۔ کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول میں’’مشن یو پی ایس سی رہنمائی پروگرام؛ طالبات کو اعلیٰ تعلیمی اہداف کے حصول کا پیغام


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): طالبات میں مقابلہ جاتی امتحانات کا شعور بیدار کرنے اور انہیں سول سروسز کے لیے تیار کرنے کے مقصد سے کے۔ کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہین قاضی جونیئر کالج، جلگاؤں میں صدرِ مدرسہ تنویر جہاں شیخ کی سرپرستی و رہنمائی میں ’’مشن یو پی ایس سی‘‘ گائیڈنس پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں موظف سپروائزر و مشن کے روح رواں عبدالقیوم  شاہ اور موظف ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ نگراں امتحان کمیٹی نے طالبات کی رہنمائی کی۔ عبدالقیوم شاہ  نے اپنے خطاب میں حوصلے، خود اعتمادی اور تاریخ کے مطالعے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبات کو اپنی تاریخ کی باہمت خواتین کی زندگیوں سے تحریک حاصل کرنی چاہیے اور ہر شعبۂ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے۔ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ  نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے یو پی ایس سی امتحان کے نصاب، مقاصد اور اہمیت کو آسان انداز میں واضح کیا۔ انہوں نے طالبات کو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے ابتدائی مرحلے ہی سے منصوبہ بندی اور سنجیدہ مطالعے کی ترغیب دی۔
صدرِ مدرسہ تنویر جہاں شیخ نے صدارتی خطاب میں طالبات پر زور دیا کہ وہ بلند تعلیمی اہداف مقرر کریں، مسلسل محنت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے مستقبل کی تعمیر کے لیے پُرعزم رہیں۔ پروگرام دو نشستوں میں منعقد ہوا، جن میں جماعت نہم  و ہشتم اور جماعت گیارھویں کی طالبات نے شرکت کی۔ نظامت تبریز شیخ‌ نے کی،  جمیلہ شیخ نے اظہارِ تشکر کیا۔ پروگرام کی کامیابی میں ادارے کے تدریسی و غیر تدریسی عملے نے تعاون کیا۔ مہمان مقررین کا اعزاز شاہ ذاکر و مظہر الدین شیخ نے کیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔