شیخ اقبال رحمت اللہ(ایجوکیشن انسپیکٹر ،بی ایم سی) کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض - ممبئی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ حاصل کرنے والے پہلے بیٹ آفیسر بننے کا اعزاز، دورانِ ملازمت اعلیٰ تعلیم کے حصول پر تعلیمی حلقوں میں مسرت

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے شعبۂ تعلیم میں بطور ایجوکیشن انسپیکٹر (بیٹ آفیسر) خدمات انجام دینے والے شیخ اقبال رحمت اللہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے ایک اہم تعلیمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ بی ایم سی کے تعلیمی شعبے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بیٹ آفیسر ہیں۔ ان کی اس کامیابی کو تعلیمی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
شیخ اقبال رحمت اللہ نے اپنی سرکاری ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے حصول کا سلسلہ جاری رکھا اور انتھک محنت، مستقل مزاجی اور حصولِ علم کے جذبے کے تحت ممبئی یونیورسٹی سے شعبۂ تعلیم میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ملازمت کے دوران تحقیقی و تعلیمی سفر کو کامیابی سے مکمل کرنا ان کے عزم، لگن اور علمی ذوق کا مظہر ہے۔
ان کی اس نمایاں کامیابی پر بی ایم سی کے ایجوکیشن آفیسر جناب کرتیوردھن کرتی کڈوے سر سمیت دیگر اہم عہدے داران نے انہیں مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شیخ اقبال رحمت اللہ کی یہ کامیابی بالخصوص ان اساتذہ اور تعلیمی ملازمین کے لیے حوصلہ افزا ہے جو پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ اپنی تعلیمی قابلیت میں مزید اضافہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ان کی حصولِ علم کے تئیں سنجیدگی اور محنت اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ عزم و استقلال کے ساتھ ملازمت اور اعلیٰ تعلیم کے تقاضوں کو بیک وقت پورا کیا جا سکتا ہے۔
ان کی اس کامیابی کو بی ایم سی کے تعلیمی شعبے کے لیے ایک قابلِ فخر موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
This Report has been sent to the following:
humashuma_akhbaar@rediffmail.com
dailyhalaat@gmail.com
thehindustandaily@gmail.com
urdutimesmumbai@gmail.com

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔