عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول میں سر سید احمد خان کا یومِ پیدائش جوش و خروش سے منایا گیا


بورنار (نامہ نگار): عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول، بورنار میں عظیم مصلح، ماہرِ تعلیم اور اردو ادب کی اہم شخصیت سر سید احمد خان کا یومِ پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس پروگرام کی رہنمائی ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض جواد انجم شیخ نے انجام دیے۔

پروگرام کے دوران نظامت کے ساتھ ساتھ جواد انجم شیخ نے سر سید احمد خان کے حالاتِ زندگی، تعلیمی خدمات اور اصلاحی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباء کو سر سید کے تعلیمی مشن سے واقف کراتے ہوئے تعلیم کی اہمیت اور قوم کی ترقی میں اس کے کردار کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر طالبات بشریٰ غفور پٹیل اور ارم ناظم خان نے پُراثر تقاریر پیش کیں اور سر سید احمد خان کے علمی، ادبی اور تعلیمی کارناموں کو بیان کیا۔ ان تقاریر کے ذریعے طلباء کو سر سید کی شخصیت اور ان کی خدمات سے واقف ہونے کا موقع ملا۔

صدارتی خطاب میں ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان نے مؤثر انداز میں سر سید احمد خان کے ادبی و علمی کارناموں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباء کو سر سید کے افکار سے رہنمائی حاصل کرنے اور جدید تعلیم کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ترغیب دی۔ اس پروگرام میں مظہر خان، فیروز خان، صادق باغبان، امیر شیخ اور عابد پنجاری سمیت غیر تدریسی عملے سے عاقب کھا ٹک اور مشتاق بھائی موجود تھے۔ پروگرام کا مقصد طلباء میں علمی شعور پیدا کرنا اور سر سید احمد خان کی تعلیمی و اصلاحی خدمات سے انہیں روشناس کرانا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔