مکتب صفا بیت المال میں زیر تعلیم کمسن طالبہ کی تکمیلِ ناظرہ قرآنِ مجیدپر مبارک باد


ظہیرآباد 22/ اکتوبر (نمائندہ) شہر ظہیرآباد میں واقع مکتب صفا بیت المال میں زیر تعلیم کمسن طالبہ نے ناظرہ قرآن مجید تکمیل کیا۔تفصیلات کے بموجب محمد ابراہیم نرساپور ٹمریز لیکچرر اردو ساکن ڈرائیور کالونی ظہیر اباد ضلع سنگاریڈی کی دختر ارفع ناز نے ناظرہ قرآنِ مجید کی تکمیل کی سعادت حاصل کی۔ اس مبارک موقع پر والدین نے اپنی بچی کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔اور دعا کی کہ اللہ رب العزت قرآنِ پاک کو ارفع ناز کے دل کا نور، زندگی کا رہنما اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ اسے قرآنِ مجید پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور اس کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!
الحمدللہ! ہم اس عظیم نعمت اور سعادت پر اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ادا کرتے ہیں، جس نے ہمیں یہ خوشی نصیب فرمائی۔ نیز ہم مکتب صفا بیت المال شاخ ڈرائیور کالونی ظہیر آباد کی تمام معلمات کے تہِ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے محبت، محنت اور خلوص کے ساتھ ہماری بچی کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں کو قبول فرمائے اور انہیں بہترین اجر عطا فرمائے۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔