انٹر کالج ہاکی ٹورنامنٹ: اقراء تھیم کالج جلگاؤں زون کا چیمپئن.


انٹر کالج ہاکی ٹورنامنٹ: اقراء تھیم کالج جلگاؤں زون کا چیمپئن.

جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی) کوییتری بہینابائی چودھری نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام جلگاؤں زون کے انٹر کالج ہاکی ٹورنامنٹ میں اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام ایچ. جے. تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، مہرون نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ مقابلے ایم. جے. کالج، جلگاؤں کے گراؤنڈ پر منعقد ہوئے۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی پروگرام کی صدارت اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار نے کی۔ اس موقع پر سیکریٹری اعجاز ملک، مجید سیٹھ زکریا، ڈاکٹر سنجے چودھری، ڈاکٹر انیتا کولہے، ڈاکٹر شری کرشن بیلورکر، ڈاکٹر اومیش پاٹل، ڈاکٹر وانکھیڑے، پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، ڈاکٹر تنویر خان، ڈاکٹر انجلی کلکرنی، ڈاکٹر امین قاضی، اشفاق پٹھان اور فرحان شیخ سمیت معززین موجود تھے۔
کھیلوں کی نظامت اور تعارف فزیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر چاند خان نے کیا، جبکہ ڈاکٹر شری کرشن بیلورکر نے ٹاس کراکے مقابلوں کا افتتاح کیا۔ شکریہ پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ نے ادا کیا۔ فائنل میں اقراء کی دمدار کارکردگی۔ مردوں کے زمرے میں پہلے سیمی فائنل میں اقراء کالج نے راویر کالج کو 2 گول سے شکست دی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نوتن مراٹھا کالج نے ایم. جے. کالج کو 2 گول سے مات دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
فائنل میں اقراء تھیم کالج اور نوتن مراٹھا کالج کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، تاہم اقراء کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 2 گول سے کامیابی حاصل کی اور جلگاؤں زون کی چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ خواتین کے مقابلوں میں بھی جوش و خروش۔‌خواتین کے زمرے میں پہلے مقابلے میں PGUG کالج نے راویر کالج کو 2 گول سے شکست دی، جبکہ دوسرے مقابلے میں بینڈالے مہیلا کالج نے ایم. جے. کالج کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ فائنل میں UGPG کالج کی ٹیم نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ٹورنامنٹ کے انعقاد اور مقابلوں کو منصفانہ انداز میں مکمل کرنے میں ریفریز پروفیسر ڈاکٹر آصف خان، عارف قریشی، اکبر خان، عمران بسم اللہ اور شہباز شیخ نے اہم کردار ادا کیا۔ ایم. جے. کالج کے عملے کے ساتھ اقراء کالج کے سید وسیم علی، رفیق شیخ اور دیگر ساتھیوں نے بھی انتظامات میں تعاون کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔