نیر پنگلائی( ضلع امراؤتی) میں تعلیمی اجلاسِ سرپرستاں کا شاندار انعقاد


امراوتی سے این ۔ایس ۔بیگ کی رپورٹ : نیر پنگلائی، بتاریخ ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۶بروز سنیچر آج ضلع پریشد اردو مدرسہ وسطانیہ، نیر پنگلائی میں شیشکشک گرام سبھا / پالک سبھا (تعلیمی اجلاسِ سرپرستاں) بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
اس بزم کی صدارت محترم عالی جناب مشہور و معروف ادیب ڈاکٹر ناصرالدین انصار صاحب (سابق بلاک تعلیمی افسر اکولہ) نے فرمائی۔ آپ نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام سرپرستوں کی ذمہ داریوں اور موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
اس اجلاس کے مہمانِ خصوصی و مقرر عالی جناب الحاج مفتی سید نورالدین صاحب  نے تقریب میں شرکت  کرکے   اپنی قیمتی آرا و گفتگو سے سرپرستوں کو  مستفیض کیا۔آپ نے اپنے پرمغز خطاب میں  دینی و عصری  تعلیم کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے تمام اہم نکات پر روشنی ڈالی اور والدین کو بچوں کی اخلاقی و تعلیمی تربیت کی جانب متوجہ کیا۔
اسی دوران جناب شیخ رستم صاحب (مدرس، کھولاپور) نے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے اسکول، صدر مدرس اور تمام مدرسین کی محنت، لگن اور تعلیمی میدان میں حاصل کردہ کامیابیوں کو  منظر عام پر  لے آۓ اور اسکول  کے ذریعے تعیلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے کی گئی کوششوں  کی ستائش کی۔ اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔
اجلاس کے آغاز میں صدر مدرس جناب محمد عظیم شیخ صاحب نے تمہیدی کلمات ادا کرتے ہوئے اس بزم کی ضرورت و اہمیت کو واضح کیا۔
اس بزم کی نظامت کے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے جناب جاوید اقبال جوہر سر نے انجام دیے۔ جناب محمد وسیم سرنے تمام مہمانوں اور سرپرستوں کا والہانہ  انداز میں شکرانہ ادا کیا۔
اس موقع پر اسکول انتظامی کمیٹی کی صدر محترمہ روبینہ پروین اقبال خان ، اسکول کے تمام اساتذہ اور کثیر تعداد میں والدین موجود تھے۔ اجلاس میں دعوت نامے پر درج 10 اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس  سرپرستان  تعلیمی تبادلہ خیال و نئی توقعات کے ساتھ انتہائی کامیاب رہا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔