سعودی عرب نے نیپال میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان سے لدا طیارہ بھیج دیا۔ نیپال کا اظہارِ تشکر۔


 کی این واصف : مملکت سعودی عرب کی یہ روایت رہی ہے وہ ہر ضرورت مند ملک کی مدد کے لیے آگے آتا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق سعودی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نیپال میں سیلاب متاثرین کے لیے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے زیر انتظام سعودی امدادی طیارہ نیپال پہنچ گیا۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق ریلیف ایجنسی کی ایک ٹیم سیلاب متاثرین تک امداد کی فراہمی کے لیے مقامی حکام کے ساتھ امداد کی تقسیم کے کام میں کو آرڈینیٹ کرے گی۔
واضح رہے کہ نیپال میں سیلاب کے نتیجہ میں آنے والی تباہی سے درجنوں اموات ہوئیں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
 نیپال میں سعودی عرب کے سفیر فہد بن محمد اور نیپالی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی مہاویرپون کے علاوہ نیپالی وزارت خارجہ کے ریجنل ڈائریکٹر امدادی طیارے کی آمد کے وقت ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
 نیپالی حکومت کے نمائندے نے سعودی اعلی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد دونوں ملکوں کے درمیان گہری دوستی اور مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔