مختلف سرکاری اردو اسکولوں کو حکومت کی جانب سے ڈویل ڈیسک تقسیم کئے گئے
بیدر۔ 3/اکتوبر (محمدیوسف رحیم بیدری) محکمہ تعلیمات (پرائمری اسکول) کے دفتر بی ای او بیدر کے مطابق مختلف سرکاری کنڑا، ہندی، اردو، مراٹھی اسکولوں کو محکمہ کی جانب سے ڈویل ڈیسک (سہ نشست، چہار نشست) تقسیم کئے گئے ہیں۔ ہم یہاں بیدر شمال اور بیدر جنوب کے سرکاری اردواسکولوں میں تقسیم کئے گئے ڈویل ڈیسک کی بات کریں گے۔ سرکاری اردو ایچ پی ایس مالیگاؤں میں 3عدد ڈویل ڈیسک، سرکاری اردو لLPSمرزاپور(کے) میں 5عدد، سرکاری گرلز اردو HPSمنیارتعلیم بیدر میں 4عدد، سرکاری اردو HPSہلدکھیری بیدر، میں 3عدد، سرکاری اردو HPSچٹہ میں 12عدد، سرکاری اردو HPSزمستاں پور میں 5عدد، اورسرکاری اردو HPSسندول کو 7/ڈویل ڈیسک دئے گئے۔ ذرائع کے بموجب ان تمام ڈویل ڈیسک کی تقسیم دسہر کی تعطیلات3/اکٹوبرتا21اکٹوبر سے پہلے ہوگئی ہے۔ متعلقہ اسکول کے اولیائے طلبہ نے حکومت اور متعلقہ محکمہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈویل ڈیسک کی تقسیم سے طلبہ کی نشست اور برخاست میں فرق آئے گا۔ اور ہمارے سرکاری اسکول بھی فیس لینے والے پرائیویٹ اسکولوں کے معیار پر پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ اردو کے علاوہ دیگر تمام زبانو ں کے اسکولوں کوبھی یہ ڈویل ڈیسک مختلف تعداد میں پہنچائے گئے ہیں۔ یہ ڈویل ڈیسک محکمہ اسکول ایجوکیشن کمشنر آفس بنگلور کی جانب سے بیدر کے مختلف اسکولس میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔
Comments
Post a Comment