یوز نیشنل جونیئر کالج، ناسک میں انگریزی مضمون کی نمائش کا انعقاد - ’’اِنک اینڈ امیجینیشن‘‘ — جہاں الفاظ کو تخیل کے پر ملتے ہیں


یوز نیشنل جونیئر کالج، ناسک میں انگریزی مضمون کی نمائش کا انعقاد - 
’’اِنک اینڈ امیجینیشن‘‘ — جہاں الفاظ کو تخیل کے پر ملتے ہیں - 

ناسک: 5 اکتوبر 2026ء: (راست) نیشنل ہائی اسکول فور بوائز اینڈ جونیئر کالج، ناسک میں شعبۂ انگریزی کی جانب سے ’’اِنک اینڈ امیجینیشن‘‘ (Ink and Imagination) کے عنوان سے انگریزی مضمون کی نمائش کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس نمائش میں آرٹس، کامرس اور سائنس کے طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں، خود اعتمادی اور علمی دلچسپی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر اسکول کے پرنسپل جناب توصیف شیخ سر اور نائب پرنسپل محترم نورِ الٰہی شاہ سر بحیثیت مہمانانِ خصوصی موجود تھے۔ طلبہ نے بڑے جوش و خروش اور اعتماد کے ساتھ مختلف چارٹس، تعلیمی پروجیکٹس اور عملی نمونے پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔

نمائش میں انگریزی زبان و ادب کے مختلف موضوعات کو پیش کیا گیا، جن میں شاعری، ڈراما، ناول، تحریری مہارتیں اور قواعدِ زبان شامل تھے۔ طلبہ کے تیار کردہ پروجیکٹس میں ان کی محنت، جدتِ فکر اور تخلیقی صلاحیتیں نمایاں طور پر نظر آئیں۔ ان کی دلچسپ پیشکشوں نے نہ صرف انگریزی مضمون پر ان کی گرفت کو ظاہر کیا بلکہ اپنے خیالات کو مؤثر اور دل کش انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔

پرنسپل جناب توصیف شیخ سر اور نائب پرنسپل محترم نورِ الٰہی شاہ سر نے طلبہ سے گفتگو کی، ان کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے طلبہ کے اعتماد، تخلیقی انداز اور پروجیکٹس کی پیشکش کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

اس نمائش کو کامیاب بنانے میں شعبۂ انگریزی کی صدر محترمہ ریشما خان، محترمہ تبسم پٹھان، جناب شعیب قاضی، محترمہ انعم شیخ اور محترمہ فرح ناز شیخ نے اہم کردار ادا کیا۔ اساتذہ کی رہنمائی اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں یہ نمائش کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

یہ نمائش طلبہ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، انگریزی زبان و ادب سے دلچسپی بڑھانے اور اپنے علم کو تخلیقی انداز میں پیش کرنے کا ایک بہترین موقع ثابت ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔