چٹگوپہ تعلقہ کے منااکھیلی میں واقع قدیم عیدگاہ مسجد کے زیرِ تعمیر شاپنگ کمپلیکس کی چھت کے تعمیری کام کا مولانا معیز الدین رشادی کی رقت انگیز دعا کے ساتھ باقاعدہ آغاز - تقریب میں علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت


منااکھیلی- 4/اکٹوبر (عبدالقدیر لشکری) چٹگوپہ تعلقہ کے منااکھیلی میں واقع قدیم عیدگاہ مسجد کے زیرِ تعمیر شاپنگ کمپلیکس کی چھت کے تعمیری کام کا آج بروز اتوار مولانا معیز الدین رشادی کی رقت انگیز دعا کے ساتھ باقاعدہ آغاز ہوا اس تقریب میں علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمد یوسف علی جمعدار سابق صدر گرام پنچایت منااکھیلی نے منصوبے کی تفصیلات پر روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کے سال 2017 میں کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کے اس وقت کے رکن جناب نورالدین مستان صاحب کی مخلصانہ نمائندگی پر اس وقت کے ریاستی وزیر جناب تنویر سیٹھ نے عیدگاہ شاپنگ کمپلیکس کے لیے 1 کروڑ روپے کی رقم منظور کی تھی جس میں سے 62 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کیے جا چکے ہیں تاہم باقی فنڈز ابھی تک موصول نہیں ہوئے ہیں انہوں نے موجودہ ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود و وقف جناب یو ٹی قادر سے پرزور اپیل کی کے وہ باقی رقم 37 لاکھ 50 ہزار روپے فوری منظور کر کے اس ترقیاتی کام کو مکمل کرنے میں تعاون کریں
جناب یوسف علی نے مزید بتایا کے پہلے مرحلے میں 16 دکانوں کی تعمیر کامیابی سے مکمل ہو چکی تھی لیکن مسجد کمیٹی کے سابق صدر جناب محمد عظیم الدین (پیر صاحب) کے اچانک انتقال کے باعث یہ کام 2022 سے رکا ہوا تھا اب نئی تشکیل شدہ کمیٹی نے قدیم دکانوں سے حاصل شدہ 13 لاکھ روپے کے موجودہ کرائے کے فنڈ سے باقی 14 دکانوں کی چھت کا کام شروع کر دیا ہے شاپنگ کمپلیکس کی تکمیل کے بعد ان دکانوں کو کرائے پر دیا جائے گا اور حاصل ہونے والی آمدنی سے وقف بورڈ کو قسط وار پوری رقم واپس لوٹا دی جائے گی
جناب منصور احمد قادری نے اس پروجیکٹ کو ضلع بیدر کے لئے ایک مثالی اور تاریخی کام قرار دیا اور نئی کمیٹی کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کے منااکھیلی میں یہ ایک اچھا کام ہو رہا ہے جہاں مسجد کی تعمیر فرسٹ فلور پر کی گئی ہے اور شاپنگ کمپلیکس گراؤنڈ فلور پر تعمیر کیا جارہا ہے گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے ایک خصوصی ریمپ (Ramp) بنایا جا رہا ہے جس کی مدد سے موٹر سائیکلیں براہِ راست فرسٹ فلور پر کھڑی کی جا سکیں گی انہوں نے واضح کیا کے مسجد کی تعمیری رقم کا وقف کونسل کے فنڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے منصور قادری نے وقف کونسل کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کے وہ خود یہاں کا دورہ کر کے کام کا جائزہ لیں اور بقایا رقم جاری کریں انہوں نے امید ظاہر کی کے آنے والے سال میں یہ کام مکمل ہو جائے گا اور اپریل کے مہینے سے رقم کی واپسی (Repayment) کا عمل شروع کر کے 5 سے 6 سال میں اسے پورا کر دیا جائے گا مزید یہاں خواتین کے لئے ایک خصوصی سیکشن بھی بنایا جا رہا ہے تا کے رمضان المبارک میں وہ تراویح کی نماز باآسانی ادا کر سکیں
اس تقریب میں جناب محمد نورالدین مستان سابق صدر تعلقہ پنچایت ہمنااباد، مولانا مفتی ظہیر قاسمی، مفتی محمد صابر علی، مولانا محمد شفیع، مولانا محمد جلانی، مولانا محمد فخر الدین، مہیندر کمار پی ایس آئی منااکھیلی، مسجد عیدگاہ کمیٹی صدر جناب محمد اعظم پٹیل، جناب محمد رحمان باغبان، وجیکمار ہلیکھیڑ صدر مہادیو مندر منااکھیلی،
جناب سید صاحب، جناب سید سعدت پاشاہ قادری، محمد تاج الدین، سید عابد علی حوالدار، سید ذاکر علی باغبان، محمد جاوید (پیر صاحب)، محمد خالد بھائی، محمد یوسف بیکری، محمد تلاوت، محمد توفیق علی، محمد واجد، سید شوکت اور دیگر کمیٹی اراکین و مقامی معززین موجود تھے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔