خبر پہ شوشہ - ہر شہری منصف بنے مگر صحافی نہیں۔
کے این واصف : چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس سوریا کانت کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں انھوں نے کہا کہ اگر ہر شہری صحافی ہوجائے تو مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔ چیف جسٹس نے پچھلے ہفتہ کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران دہلی پولیس کی جانب سے صحافیون پر ہوئے ظلم اور تشدد کے واقعات پر میڈیا (گودی میڈیا نہیں) میں اٹھی آواز کے ردعمل کے طور پر یہ بیان دیا تھا۔
یہاں چیف جسٹس صاحب سے پوچھا جاسکتا ہے کہ کیا ہر شہری قانون کا محافظ اور منصف بن کر صرف شک کی بنیاد پر کسی کو بھی ملز م ٹھہرا دے اور ماب لنچنگ کے ذریعہ برسرے موقع فیصلہ سادر کرتے ہوئے سزائے موت دے دیں تو کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔ یعنی ہر شہری منصف بنے قاتل بنے مسئلہ نہیں صحافی بنے تو مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔
Comments
Post a Comment