والدین اپنے بچوں کو کتابیں، اخبارات خرید کر دے تاکہ وہ موبائل سے دوری اختیار کرے، ڈاکٹر ہارون بشیر - اقرا اسکول سالار نگر جلگاوں میں سرپرست اساتذہ اجلاس کا کامیاب انعقاد


جلگاؤں (راست) اقرا اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج سالار نگر جلگاوں میں سرپرست اساتذہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا. اس اجلاس کی صدارت اسکول ھذا کے پرنسپل نور محمد شیخ صاحب نے کیے. بطور مہمان خصوصی کریئر کونسلر، ایجوکیشنل ایڈوائزر، سابق پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب، واجد خان، کاشف انجم،، عتیق شیخ، ضیا باغبان، رضوان شیخ موجود تھے. حنزلہ اختر شاہ کی تلاوت قران سے اجلاس کا اغاز ہوا. ڈاکٹر انیس الدین نے کہا کہ طلباء کی کارکردگی کا علم سرپرست حضرات کو ہو، سرپرست حضرات اور اساتذہ کا ربط بڑے، طلبا کے مسائل کو اپنے سرپرست حضرات کے گوش و گرزار کر نا چاہیے ان مقاصد کے تحت اجلاس کا انعقاد کیا گیا. مقرر خاص، کریئر کونسلر، ایجوکیشنل ایڈوائزر، سابق پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب نے سرپرست حضرات کو رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں طلبا کے موبائل کی لت کو چھڑوانا ہے. اس کے تدابیر یہ ہیں کہ ہمیں طلباء کو اردو، مراٹھی اور انگریزی اخبارات خرید کر گھر میں لا کے رکھیں. خود بھی پڑھیں اور اپنے بچوں سے بھی پڑھوائیں. جہاں پر بھی جائے وہاں سے کتابیں خریدیں، کتابیں کو ہر جگہ مہیا کریں. جہاں سے بچہ آسانی سے کتاب کو اٹھا کر پڑھ سکے نیز سماج کے افراد، سرپرست حضرات میں سے وہ حضرات جو مختلف شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں وہ اسکول سے رابطہ کریں اور طلبہ کے لیے ان کی صلاحیتیں کا بھرپور فائدہ دے. سرپرست حضرات اپنے بچوں کو ریاستی نصاب کے ساتھ ساتھ قومی سطح کے نصاب سے بھی واقفیت تھے. طلباء کی مدد کریں. سرپرست حضرات اپنے بچوں کا دوست بنیں. اساتذہ کو چاہیے کہ اپنے اپ کو نئے نئے ڈیوائس سے اپڈیٹ کریں. طلبہ میں اخلاق کا فقدان پایا جاتا ہے اس کو دور کرنے کا واحد طریقہ کے سرپرست حضرات اور اساتذہ کو بولنے سے زیادہ اپنا اخلاق پیش کرنے کی ضرورت ہے. ہمدردی، اپنائیت کا جذبہ، بچوں کے ساتھ شفقت کا معاملہ یہ عملی طور سے ہونا چاہیے. سرپرست حضرات سب سے پہلے اپنے بچوں کی کمزوریوں کو قبول کریں اور سیکھنا کیسے اس پر توجہ دیے. صدارتی خطاب میں پرنسپل نور محمد سر نے سرپرست حضرات کے سوالات کا جواب بھی دیے اور رہنمائی بھی فرمائی کہا کہ سرپرست حضرات نے مہینے میں ایک بار اسکول آکر اساتذہ سے ملاقات کرنی چاہیے. اپنے بچوں کے پرفارمنس کے بارے میں پوچھنا چاہیے. اپنے بچوں کے دوست کون ہیں؟ وہ کون سی راستے پر جا رہا ہے؟ اسکول میں غیر حاضر ہے؟ اس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے. بچوں کو موبائل کا کم سے کم استعمال کرنے کی ہدایت کریں. اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دے کر آداب زندگی بتائے. بچوں کی دلچسپی کو سمجھیں. اج کے بچے مایوس کن نہ ہوں. ان کو اچھا ماحول مقوی غذا اور بھرپور نیند اس کی ضرورت ہے. بچوں کے مسائل کو نظر انداز نہ کریں. بچہ اگر کوئی باتیں بتا رہا ہے اس کو توجہ سے سنیں. اس کو اہمیت دیں، عزت دے، حوصلہ دے. اجلاس میں کثیر تعداد میں سرپرست حضرات نے شرکت کی انیس الدین شیخ نے رہنمایانا کلمات کے ذریعے نظامت کا فریض انجام دیے. جبکہ جاوید سر نے رسم شکریہ ادا کیے. سرپرست اساتذہ اجلاس کو کامیاب کرنے میں تمام اساتذہ کا تعاون رہا.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔