ضلعی سطح کے نیٹ بال مقابلوں میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کی نمایاں کامیابی
بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) بھیونڈی نظامپور شہر مہا نگر پالیکا اور تھانہ ضلع کھیل کود ڈپارٹمنٹ کے مشترکہ اشتراک سے اتوار 04 اکتوبر 2026 کو پی۔ای۔ایم ہائی اسکول کامت گھر بھیونڈی کے گراؤنڈ پر انٹر اسکول اینڈ کالجیٹ نیٹ بال مقابلہ 2026 کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں بھیونڈی تعلقہ کے 8 اسکولوں سے کل 24 ٹیموں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ سبھی مقابلے ،19سال،17سال،14سال، سے کم عمر زمرے میں کھیلے گئے۔ان مقابلوں میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کی جانب سے طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ 14 سال سےکم عمر زمرے کے مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کیا۔اسی طرح 19 سال عمر زمرے میں بوائز ٹیم نے فائنل مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کیا۔19 سال عمر زمرے میں گرلز کی ٹیم نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔
طلباء و طالبات کی تربیت اقراء شیخ، ذاکر انصاری اور مصیب مومن نے کیا تھا۔ طلبہ کی اس نمایاں کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی مجلس منتظمہ کے عہدیداران و اراکین،اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین دانش مدعو،رئیس ہائی اسکول کے چیئرمین یاسرتاتلی،پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری,وائس پرنسپل عامر صدیقی، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو،سپروائزرس اسرار پٹھان، سبطین کشیلکر، مزدان ملا، وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری اور جملہ اسٹاف نے سبھی کامیاب طلبہ
اور رہنمائی کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment