ای۔کے۔وائی۔سی کی تاریخ میں توسیع : احسن کمال پرویز کی وزیرِ خوراک سے کامیاب نمائندگی


بیدر، 19 اکتوبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): راشن کارڈ مستفیدین کے ای۔کے۔وائی۔سی کی آخری تاریخ میں توسیع کے مطالبے پر روزنامہ ہذہ کی خبر کے بعد اس معاملے میں کانگریس کے ضلعی جنرل سکریٹری احسن کمال پرویز کی نمائندگی بھی اہم رہی۔
احسن کمال پرویز نے بتایا کہ انہوں نے وزیر برائے خوراک و شہری رسدات کرناٹک، جناب رضوان ارشد صاحب سے فون پر بات کرتے ہوئے راشن دکانوں پر طویل قطاروں، تکنیکی و نیٹ ورک کی خرابیوں، تہواروں کی تیاریوں اور دیگر وجوہات کے باعث ای۔کے۔وائی۔سی مکمل نہ کرپانے والے راشن کارڈ ہولڈرس کی تشویش سے واقف کروایا تھا۔ انہوں نے وزیر سے مطالبہ کیا تھا کہ 20 اکتوبر کی مقررہ آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے کم از کم نومبر کے اختتام تک مہلت دی جائے۔
ان کے مطابق وزیر رضوان ارشد نے عوامی مشکلات پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے تاریخ میں توسیع کے لیے مثبت یقین دہانی کروائی تھی۔ بعد ازاں حکومت کی جانب سے ای۔کے۔وائی۔سی کی آخری تاریخ 10 نومبر تک بڑھانے کا اعلان کیا گیا۔
احسن کمال پرویز نے عوامی مسائل کو نمایاں کرنے اور ان کی یکسوئی کے لیے مخلصانہ کوششوں پر روزنامہ ہذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور وزیرِ خوراک و شہری رسدات رضوان ارشد کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر ای۔کے۔وائی۔سی کی تاریخ میں مزید توسیع کرتے ہوئے اسے دسمبر کے اختتام تک بڑھانے کے مطالبے پر بھی غور کیا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔