محمد حیدر علی سنٹرنگ گتہ دار کے فرزند محمد امجد کے عقدِ مسعود؛ پرتکلف ضیافتِ ولیمہ میں معززین کی بھرپور شرکت


بیدر، 3 اکتوبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد) شہر کے ممتاز کنٹراکٹر جناب محمد حیدر علی صاحب سنٹرنگ گتہ دار، ساکن بیلورہ تعلقہ و ضلع بیدر کے فرزند جناب محمد امجد کا عقدِ مسعود، جناب محمد موسیٰ صاحب جمعدار، ساکن مدک نلی تعلقہ و ضلع بیدر کی دختر کے ساتھ بحسن و خوبی انجام پایا۔ محفلِ عقد و پرتکلف ضیافتِ ولیمہ ایم آر پیالیس، مین روڈ کمٹھانہ میں منعقد ہوئی، جس میں علمائے دین، مشائخین، سجادہ گان، متولیان، غرباء و مساکین، گتہ داران، تاجرین، ماہرینِ قانون، ماہرینِ صحت، ماہرینِ تعمیرات، دوست و احباب اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور اپنی دعاؤں سے نوازا۔ جناب محمد عظیم الدین صاحب کی سرپرستی میں جناب شیخ مصطفےٰ، محمد دستگیر، محمد نواز، محمد الطاف، محمد اسد، سید الیاس اور محمد حیدر علی فیملی نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور تقریب میں شرکت پر اظہارِ تشکر کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔