اقرا بورنار میں مہاتما گاندھی و لال بہادر شاستری جینتی کی تقریب جوش و خروش سے منعقد۔


بورنار ( نامہ نگار) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول، بورنار میں بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیرِ اعظم لال بہادر شاستری کی یومِ پیدائش کے موقع پر مختلف تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب کا آغاز جماعت نہم کے طالب علم جزلان فاروق کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ تقریب کی صدارت قائم اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر شیخ روشن سر نے کی، جبکہ نظامت اور تقریب کی غرض و غایت جواد انجم نے مؤثر انداز میں پیش کی۔اس موقع پر جماعت پنجم تا دہم کے طلبہ نے مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی حیات و خدمات پر معلوماتی تقاریر پیش کیں۔ طلبہ نے گاندھی جی کے سچائی، عدم تشدد، صفائی اور سادگی کے افکار، نیز شاستری جی کی سادہ زندگی، دیانت داری، حب الوطنی اور ملک و قوم کی خدمت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے دوران صدارت کے لیے عابد پنجا ری نے تجویز پیش کی، جس کی شیخ امیر نے تائید کی۔ بعد ازاں مظہر خان سر نے مہاتما گاندھی کی زندگی، جدوجہد اور خدمات کے حوالے سے گفتگو کی۔ اسی طرح صادق شیخ سر نے لال بہادر شاستری کی زندگی کے مختلف سبق آموز واقعات اور ان کی قومی خدمات سے طلبہ کو روشناس کرایا۔ اپنے صدارتی خطاب میں قائم اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر شیخ روشن سر نے مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی زندگی میں نمایاں اخلاقی اقدار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سچائی، عدم تشدد، سادگی، دیانت داری، نظم و ضبط اور ملک و قوم کی خدمت جیسے اوصاف کو طلبہ اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے ثقافتی کمیٹی کے صدر شیخ روشن سر کے علاوہ جواد انجم سر اور فیروز خان سر نے خصوصی محنت کی۔ تقریب کی منصوبہ بندی ہیڈ ماسٹر عارف خان سر کی رہنمائی میں کی گئی۔ پروگرام کی کامیابی میں اسکول کے غیر تدریسی عملے، کلرک عاقب سر، مشتاق بھائی اور یوسف بھائی نے بھی گراں قدر تعاون پیش کیا۔ آخر میں فیروز خان سر نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ طلبہ کی پُرجوش شرکت اور اساتذہ کی مؤثر رہنمائی کے باعث گاندھی و شاستری جینتی کی تقریب نہایت پُروقار، معلوماتی اور متاثرکن ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔