مدرسہ عربیہ بدرالعلوم للبنات بیدر میں طالبات کی ادبی تربیت کیلئے محفل ِ مشاعرہ کاکامیاب انعقاد
بیدر۔ 20/اکٹوبر (پریس ریلیز) مدرسہ عربیہ بدرالعلوم للبنات بیدر میں طالبات کی ادبی تربیت کیلئے محفل ِ مشاعرہ کاکامیاب انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت معروف افسانہ نگار، شاعروادیب اور خاکہ نگارجناب محمدیوسف رحیم میرؔبیدری نے کی۔ جب کہ مہمانان خصوصی میں محمدامیرالدین امیرؔاور ابواشہر قادری زہیرؔ (ہمناآباد)شامل رہے۔جس سے خطاب کرتے ہوئے محفل مشاعرہ کے صدر جناب محمدیوسف رحیم میرؔبیدری نے کہاکہ ”ادب میں زندگی اور تہذیب پنہاں ہوتی ہے۔ جس کو منتخب طالبات حاصل کرسکتی ہیں“ انھوں نے ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی کل شب کی تقریر کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ”کل شب میسور کے مشاعرہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ میں اردو اور ہندی زبانیں سیکھنا چاہتاہوں۔ اس بیان کاہم خیرمقدم کرتے ہیں اور ریاست کرناٹک کے اردو کے تمام شعراء کا فریضہ ہے کہ وہ بھی کنڑازبان سیکھیں“صدرمشاعرہ جناب یوسف رحیم بیدری نے کہاکہ ”دکنی زبان پرسیمینار، سمپوزیم، دکنی ڈرامے اور خالص دکنی مشاعروں کی آج اہل دکن کو ضرورت
ہے۔ اسی طرح اردو شعراء کے پانچ رکنی، سات رکنی وفد شہر اور گاؤں کے ڈگری کالج پہنچ کر ان تک اردو شاعری کو پہنچائیں۔ اس عمل سے اردو زبان کوتقویت ملے گی۔ بزرگ شعراء کاجشن منایاجائے کیوں کہ ان ہی کی کوششوں سے ہم تک اردو ادب پہنچاہے۔ موصوف نے نئے شعراء سے کہاکہ وہ تازہ غزلیں سنانے سے پرہیز کریں۔ اور جو طالبات شعرو شاعری سے شغف رکھتی ہیں انھیں اپنے مزاج کی مناسبت کے سبب شاعری کرنی چاہیے۔ اور موقع ملے تو شاعری سیکھیں۔ اس کے لئے ہمارے پاس ابواشہر قادری زہیر،مولانا عمرفاروق عمرؔ رشادی اور ساجد صاحب وغیرہ موجودہیں۔ موصوف نے خود اپنی بابت محمد کمال الدین شمیم ؔ کے حیدرآباد سے تازہ ارسال کئے گئے کلام کا بھی ذکر کیا اور مولانا مونس کرمانی، طالبات اور شعرائے کرام سے اظہار تشکر کیاکہ سبھی یکجاہوئے اور ایک محفل مشاعرہ کو خوبی کے ساتھ اختتام تک پہنچایا۔ طالبات کی ادبی تربیت کیلئے رکھے گئے اس مشاعرہ کا آغازطالبہ مدیحہ اسمٰعیل کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔طالبہ اصفیہ ریاست علی نے نعت شریف پیش کیا۔ بعدازاں جنا ب محمد غوث اشرفیؔ، جناب ساجد، جناب حیدرعلی شاکرؔ، مولاناعمرفاروق عمرؔرشادی، جناب ابواشہر قادری زہیرؔکے علاوہ محمدامیرالدین امیرؔاورمیرؔبیدری نے اپنااپناکلام پیش کیا اور طالبات سے داد حاصل کی۔ محفل ِ مشاعرہ کی نظامت مولانا محمد مونس کرمانی حسامی مہتمم مدرسہ عربیہ بدرالعلوم للبنات بیدر نے کی۔ ان ہی کی دعا پر محفل مشاعرہ اختتام کوپہنچا۔
Comments
Post a Comment