صحافی وکرم کھیل بوڑے کو اعزاز کے اعلان پر تہنیت - صدائے مہاراشٹر کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔
سولاپور: (راست) سولاپور کے ممتاز صحافی وکرم کھیل بوڑے، سولاپور شرمک پترکار سنگھ کے صدر اور سولاپور پترکار ہاؤسنگ سوسائٹی کے بانی کو مہاراشٹر راجیہ ایڈیٹر اسود سی ایشن کی جانب سے ریاستی ایوارڈ کے اعلان پر سولاپور ضلع مراٹھی پترکار سنگھ اور اقیل بھارتیہ مسلم مراٹھی ساہتیہ پریشد کی جانب سے گل پوشی عمل میں آئی۔
تنظیم کے سکریٹری ایوب احمد نلا مندو نے وکرم کھیل بوڑے، المعارف باپو کو شرمک پترکار سنگھ کے آفس میں شال اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ابرار احمد نلامانڈو، صحافی یشونت گورو اور راہول رندوے موجود تھے۔ اس موقع پر صاحب اعزاز کو صدائے مہاراشٹر کے ایڈیٹر اور ادارے کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔
Comments
Post a Comment