ظہیر آباد اسلامک سنٹر میں پیر کو نیچروپیتھی کے ذریعے دواؤں سے نجات پر خصوصی لیکچر


ظہیرآباد -12 /اکتوبر (نمائندہ) جناب سید امتیاز مقامی تنظیمی سیکریٹری جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایاکہ مقامی جماعت کی جانب سے ایک اہم اور افادہ عام پروگرام،،نیچروپیتھی،، کے ذریعے دواؤں سے نجات کیسے حاصل کریں؟"بتاریخ 12/اکتوبر بروز پیر بوقت 10:30 بجے دن بمقام اسلامک سنٹر متصل مسجد راشدہ اسد لطیف روڈ ظہیرآباد منعقد ہوگا۔
اس موضوع پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر پی اے کریم صاحب، چیف فزیشن، ہائجین نیچر کیور ہسپتال، کالیکٹ، کیرالا۔لکچر پیش کریں گے۔
جوکیرالا کے مشہور و معروف نیچروپیتھی ماہر ہیں اور بغیر دوا کے علاج پر طویل تجربہ رکھتے ہیں۔خواتین کے لیے علیحدہ نظم رہےگا۔
امیر مقامی محمد قیصر غوری نے معززین مردوخواتین، بزرگوں اور نوجوانوں سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی پر خلوص خواہش کی ہے۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔