غزل - میرؔبیدری
غزل -
میرؔبیدری
مشکلوں سے بچایا ہے اللہ اکبر
وقت نے پھر سنوارا ہے اللہ اکبر
پرچم ِ حق بلندی پہ پہنچانے کو بس
سارا عالم اٹھایا ہے اللہ اکبر
خود کو دفنانے والے کہاکرتے تھے کل
دین ِ حق کوبچایا ہے اللہ اکبر
تیرے والوں کواتناہے کافی خدایا
ایک تیرا سہارا ہے اللہ اکبر
زندگانی کی کشتی مگر پھنس گئی تھی
بیٹیوں نے نکالا ہے اللہ اکبر
نسل ِ مسلم کے بارے میں رب دے شہادت
حق کی خاطر مٹایاہے اللہ اکبر
دیکھئے ایسابھی وقت آیاکہ ر ب کو
ظالموں نے پکارا ہے اللہ اکبر
جن کی نظروں نے کل تک گرایا تھا مجھ کو
آج سب نے سہارا ہے اللہ اکبر
جس کو کہسار اٹھانے سے انکاری تھے میرؔ
بوجھ ایسا اٹھایا ہے اللہ اکبر
Comments
Post a Comment